Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے انتخابات ظفر جاوید صدر محمد جعفر سکریٹری منتخب

اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے انتخابات ظفر جاوید صدر محمد جعفر سکریٹری منتخب

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی سکندرآباد کے انتخابات میں جناب ظفر جاوید صدر، جناب حفیظ الدین شیخ امام نائب صدر اور جناب محمدجعفر سکریٹری منتخب کئے گئے جبکہ مسرس مسعود عبدالقادر، ایس اے وہاب، ایم اے مجید، اے ایس زیدی، سید فاضل حسین پرویز اور فائق احمد اراکین عاملہ منتخب ہوئے۔ اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی 127س

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی سکندرآباد کے انتخابات میں جناب ظفر جاوید صدر، جناب حفیظ الدین شیخ امام نائب صدر اور جناب محمدجعفر سکریٹری منتخب کئے گئے جبکہ مسرس مسعود عبدالقادر، ایس اے وہاب، ایم اے مجید، اے ایس زیدی، سید فاضل حسین پرویز اور فائق احمد اراکین عاملہ منتخب ہوئے۔ اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی 127سالہ قدیم سوسائٹی ہے جس کے تحت اسلامیہ اسکول بوائز اور اسلامیہ گرلز اسکول قائم ہے۔ بوائز اسکول میں اردو اور انگلش ذریعہ تعلیم ہے۔ جبکہ اسلامیہ گرلز ہائی اسکول سکندرآباد کا واحد اردو میڈیم اسکول ہے جس کا تعلیمی معیار بلند ہے۔ جناب ظفر جاوید نے اپنے صدر منتخب کئے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اسلامیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے تمام تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر اور انہیں مثالی بنانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیںگے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT