Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اسلامی جذبے کو فروغ دینے کی کوشش

اسلامی جذبے کو فروغ دینے کی کوشش

سدی پیٹ میں کل زیارت آثار مبارک کا اہتمام
سدی پیٹ /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبین و خادمین اہلسنت و جماعت سدی پیٹ کے زیر اہتمام 26 شوال المکرم مطابق 12 اگست بروز چہارشنبہ مدینہ فنکشن ہال نزد واقع اقبال مینار میں زیارت آثار مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔ انجمن کے ذمہ داروں کے مطابق زیارت آثار مبارک کا آغاز صبح 9 بجے ہوگا جبکہ اختتام 4 بجے دن عمل میں آئے گا ۔ صبح 9 تا ظہر مرد حضرات جبکہ دوپہر 2 تا 4 بجے دن خواتین کو آثار مبارک زیارت کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ انجمن کے ذرائع کے مطابق دوران زیارت آثار مبارک کے موقع پر حضور پاک ﷺ کے علاوہ انبیائے اکرام اور اولیاء اکرام کے مقدس و معتبرک موے مبارک جیسے موے مبارک ، کملی شریف ، امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی انگوٹھی شریف ، تسبیح شریف امیر المومنین حضرت سیدنا علی المرتضیؓ ، چادر شریف خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرہؓ پتھر پر قدم مبارک کے نشان ، طرہ شریف امیر المومنین حضرت سیدنا فاروق اعظمؓ ، برتن مبارک خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرہؓ ، خاک پاک کربلا معلی شریف ، موئے مبارک حضور سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث اعظم دستگیرؒ کی زیارت کا عقیدت و احترام کے ساتھ زائرین کو موقع فراہم کیا جائے گا ۔ انجمن کے ایک نمائندے نے بتایا کہ اولیائے کرام کے مبارک موے مبارک و مقدس کی زیارت کا مقصد مسلمانوں میں انبیائے کرام و اولیائے کرام کے اسلام کے متعلق لوگوں کو ناصرف واقف کروانا ہے بلکہ ان کے اندر اسلامی جذبے کو فروغ دینا ہے ۔ عامتہ المسلمین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ زیارت موے مبارک کے موقع پر انبیائے و اوالیائے کے مقدس موے مبارک کے تقدس کو برقرار رکھتے ہوئے احترام و عقیدت کے ساتھ اس کی زیارت کریں دوران زیارت اپنی پاکی کو برقرار رکھئیگاکہ کسی قسم کی کوئی بے حرمتی ہونے ناپائے ۔

TOPPOPULARRECENT