Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / اسلامی علوم پر آسٹریلیائی یونیورسٹی سے ربط کی تجویز

اسلامی علوم پر آسٹریلیائی یونیورسٹی سے ربط کی تجویز

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( سیاست نیوز ) میئر حیدرآباد محمد ماجد حسین نے آسٹریلیا کے شہر برسبین سے حیدرآباد کے تعلیمی اداروں، کالجوں اور اسکولس کو باہمی طور پر مربوط کرنے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص برسبین میں واقع اسلامی علوم کی یونیورسٹی سے یہاں کے جامعات اور کالجوں کو باہمی طور پر مربوط کیا جانا چاہیئے۔ حیدرآباد او

حیدرآباد۔/17ستمبر، ( سیاست نیوز ) میئر حیدرآباد محمد ماجد حسین نے آسٹریلیا کے شہر برسبین سے حیدرآباد کے تعلیمی اداروں، کالجوں اور اسکولس کو باہمی طور پر مربوط کرنے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بالخصوص برسبین میں واقع اسلامی علوم کی یونیورسٹی سے یہاں کے جامعات اور کالجوں کو باہمی طور پر مربوط کیا جانا چاہیئے۔ حیدرآباد اور برسبین کے مابین تعلیم پر ایک یادداشت مفاہمت پر برسبین کے میئر لارڈ گراہم کوئیرک کے ساتھ دستخط کے بعد میئر حیدرآباد ماجد حسین نے کہا کہ تعلیمی اداروں اور اسکولوںسے وابستہ خواتین کے نمائندوں کا ایک وفد یہاں موجود ہے جس نے ان کے اداروں کو حیدرآباد کے تعلیمی اداروں سے مربوط کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو باہمی طور پر مربوط کرنے کے بعد حیدرآباد اور برسبین کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ میئر ماجد حسین نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے شہر میں تعلیمی اداروں کے آغاز کی تجویز ہے۔

انہوں نے اسلامی علوم کے فروغ و ترویج کیلئے آسٹریلیا کی یونیورسٹیز کے ساتھ تعاون و ارتباط کے امکانات کا جائزہ لینے کی ضرورت ۔ علاوہ ازیں دونوں شہروں کے تعلیمی اداروں کا معیار مزید بہتر ہوگا علاوہ ازیں دونوں ممالک ایک دوسرے کی خوبیوں سے بھرپور استفادہ کرسکیں گے۔ میئر نے کہا کہ حیدرآباد میں انفراسٹرکچر کے فروغ، بلدی نظم و نسق، ڈرینج سسٹم میں بہتری اور دیگر اُمور میں بھی حیدرآباد کو برسبین کی مہارت سے استفادہ کرنے اور مدد لینے سے دلچسپی ہے۔ برسبین کے میئر لارڈ گراہم کوئیرک نے کہا کہ برسبین میں رواں سال نومبر کے دوران G-20 ممالک کے سربراہان کی میزبانی کی جارہی ہے، اس اعتبار سے حیدرآباد اور برسبین کے تعلقات میں استحکام کو مزید اہمیت حاصل ہورہی ہے۔ باہمی تعاون میں دونوں شہروں کو زبردست فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ برسبین میں فی الحال 75000 بین الاقوامی طلبہ زیر تعلیم ہیں جن میں 14000کا تعلق ہندوستان سے ہے جن میں حیدرآبادی طلبہ کی کثیر تعداد ہے۔ کمشنر جی ایچ ایم سی سومیش کمار نے بھی اس موقع پر مخاطب کیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT