Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / اسلامی فینانس سے استحکام :صدر آئی ایم ایف

اسلامی فینانس سے استحکام :صدر آئی ایم ایف

کویت سٹی ۔ /11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تیزی سے فروغ پذیر شرعی احکام کے مطابق اسلامی فینانس کی صنعت میں معاشی استحکام کو فروغ دینے کی صلاحیت موجود ہے ۔ کیونکہ جوکھم اور منافع میں شراکت داری اس کی اہم خصوصیات ہیں ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائرکٹر کرسٹن لاگرڈ نے آج کہا کہ اسلامی فینانس اصولی اعتبار سے خطرے میں کمی کرتی ہے اور اس کے مالیہ کی فراہمی کو اثاثہ جات کی تائید حاصل رہتی ہے ۔ چنانچہ یہ پوری طرح شراکت داری پر منحصر ہے۔لاگرڈ کویت میں اسلامی فینانس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی بینکس منافع میں حصے کی پیشکش کرتی ہیں اور نقصان میں بھی شراکت داری کا مطالبہ کرتی ہیں ۔ اس سے نقصانات میں کمی ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اگر بینک کا شعبہ پریشانی کا شکار ہوجائے تو اس کے نتیجہ میں اعلیٰ سطحی جملہ نقصان کو برداشت کرنے والا سرمایہ جو نئے عالمی نگرانکار اصلاحات کا کلیدی مقصد ہے حاصل ہوجاتا ہے ۔ لاگرڈ نے کہا کہ ایک روزہ تقریب جس کا اہتمام آئی ایم ایف اور سنٹرل بینک آف کویت نے کیا ہے اسی مقصد سے ہے ۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اسلامی فینانس کی صنعت میں اپنی شمولیت میں اضافہ کرے گا اور زیادہ باہمی نگرانکاری اورتجزیہ کاری کے ذریعہ مدد کرے گا ۔ اسلامی فینانس کی صنعت پیشن گوئیوں اور سود پر بھی امتناع عائد کرتی ہیں اس کے باوجود موثر نگرانی ہونے کی وجہ سے منفرد خطروں کا ازالہ ہوتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT