Saturday , January 20 2018
Home / عرب دنیا / اسلامی نصب العین کا دفاع ،شاہ سلمان کا عہد

اسلامی نصب العین کا دفاع ،شاہ سلمان کا عہد

ریاض۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی داخلہ اور خارجہ پالیسی سے متعلق ایجنڈے کا اعلان کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ''وہ مکمل اور متوازن ترقی '' کیلئے کام کریں گے اور عرب اور اسلامی نصب العین کا دفاع کریں گے۔شاہ سلمان نے منگل کو ایک نشری تقریر میں اپنے ایجنڈے کے خدوخال بیان کئے ہیں۔انھ

ریاض۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی داخلہ اور خارجہ پالیسی سے متعلق ایجنڈے کا اعلان کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ”وہ مکمل اور متوازن ترقی ” کیلئے کام کریں گے اور عرب اور اسلامی نصب العین کا دفاع کریں گے۔شاہ سلمان نے منگل کو ایک نشری تقریر میں اپنے ایجنڈے کے خدوخال بیان کئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ”ہمارا ملک ٹھوس طریقے سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ سعودی مملکت کے تاسیسی اُصولوں پر یکسوئی کے ساتھ عمل پیرا رہیں گے”۔انھوں نے کہا کہ ”ہم پوری مملکت میں مکمل اور متوازن ترقی کے لیے کام کریں گے۔تمام شہریوں کے لیے انصاف کے حصول کی غرض سے اقدامات کریں گے اور اس ضمن میں ایک شہری سے دوسرے شہری اور ایک خطے سے دوسرے خطے کے درمیان کوئی فرق روا نہیں رکھا جائے گا”۔

شاہ سلمان نے کہا کہ انھوں نے وزارت داخلہ کو ہدایت دی ہے کہ علاقائی گورنروں کو اپنے شہریوں کی بات سننی چاہیے۔انھوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت معاشرتی تقسیم کی وجوہ کا سراغ لگائے گی اور ان سے نمٹے گی اور ان امتیازات کا خاتمہ کرے گی جن کی وجہ سے پورے ملک کے اتحاد کو خطرہ لاحق ہے۔ان نے کہا کہ اس وطن کے بیٹے حقوق وفرائض کے معاملے میں برابر ہیں۔انھوں نے نظم حکمرانی کو درست خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ سلامتی اور اقتصادی کونسلوں کو شہریوں کی مدد وحمایت کرنی چاہئے اور وہ شہریوں کو شائستہ زندگی کی پیشکش کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دُور کرنے کی غرض سے کسی پیچیدگی کو قبول نہیں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT