Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائیل فون خدمات معطل

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائیل فون خدمات معطل

اسلام آباد ۔21  مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے دارالخلافہ اسلام آباد اور پڑوسی شہر راولپنڈی میں سیکوریٹی وجوہات کی بنیاد پر موبائیل فون خدمات کو معطل کردیا ہے کیونکہ ’’یوم پاکستان‘‘ کے انعقاد کیلئے جو ڈریس ریہرسل ہونے والی ہے، اسے دہشت گردوں کے ذریعہ سبوتاج کرنے کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔ یوم پاکستان چہارشنبہ کو منایا جانے والا ہے، جس کا اسلام آباد میں فوج کی عظیم الشان پریڈ کے ذریعہ آغاز ہوگا۔ ہتھیاروں کی نمائش اور مختلف ثقافتی پروگرامس بھی تقریب کا حصہ ہوں گے اور جیسا کہ روایت رہی ہیکہ اصل تقریب کے انعقاد سے قبل فل ڈریس ریہرسل کی جاتی ہے۔ عہدیداروں نے دریں اثناء بتایا کہ آج دوپہر تک فون خدمات معطل رہیں گی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کو جڑواں شہر بھی کہا جاتا ہے جہاں سیکوریٹی کے خاطرخواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ رینجرس اور پولیس نے اپنی گشت میں اضافہ کردیا ہے۔ سیکوریٹی عہدیداروں کے مطابق چہارشنبہ یعنی 23 مارچ کو بھی صبح سے دوپہر تک موبائیل فون خدمات معطل رہیں گی۔ کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بھی اطمینان بخش طور پر کام نہیں کررہی ہیں۔ دہشت گردوں کے ذریعہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے انتہائی مؤثر انتظامات کئے گئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ اس نوعیت کی آخری پریڈ کا معائنہ 23 مارچ 2008ء کو اس وقت سیویلین صدر جنرل پرویز مشرف نے کیا تھا۔ تاہم بعدازاں سیکوریٹی وجوہات کی بنیاد پر پریڈ کے انعقاد کا سلسلہ مسدود کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT