Sunday , February 18 2018
Home / عرب دنیا / اسلام آباد میں احتجاجیوں کے بحران سے نمٹنے مزید وقت طلب :وزیرقانون

اسلام آباد میں احتجاجیوں کے بحران سے نمٹنے مزید وقت طلب :وزیرقانون

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیرداخلہ نے آج اسلام آباد شہر کو گذشتہ دو ہفتوں سے تقریباً 2000 احتجاجیوں کے ذریعہ یرغمال بنانے کے واقعہ کی یکسوئی کیلئے مزید وقت لگنے کا اشارہ دیا۔ ان تمام کا تعلق ایک سخت گیر مذہبی گروپ سے ہے جو ملک کے وزیرقانون کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں۔ تحریک ختم نبوتؐ ، تحریک لبیک یا رسول اللہ اور سنی تحریک پاکستان نے اسلام آباد کی ایکسپریس وے اور مری روڈ پر جو اسلام آباد کو اس کے واحد ایرپورٹ اور راولپنڈی سے جوڑنے والی سڑک ہے، کو ٹریفک کیلئے مسدود کر رکھا ہے جبکہ وہ یہ مطالبہ کررہے ہیں کہ وزیرقانون زاہد حمید فوری طور پر مستعفی ہوجائیں کیونکہ انہوں نے الیکشن ایکٹ 2017ء میں حتم نبوتؐ سے متعلق تبدیلیاں کی ہیں۔ وزیرداخلہ احسان اقبال کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سمن موصول ہوا تھا جو دراصل اندرون 24 گھنٹے ایکسپریس وے کو احتجاجیوں سے پاک کرنے میں ناکام رہے تھے اور عدالت نے ان سے جواب طلب کیا تھا جس پر اقبال نے عدالت سے خواہش کی تھی کہ اس بحران کو ختم کرانے کیلئے انہیں مزید کچھ مہلت درکار ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT