Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / اسلام امن و اتحاد کا مذہب ، دہشت گردی حرام

اسلام امن و اتحاد کا مذہب ، دہشت گردی حرام

شکاگو ۔/8اکٹوبر، ( سید خواجہ ناظم الدین سلیم ) حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی اللہ کے حکم کی تعمیل اور اپنے فرزند حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قربانی کیلئے بخوشی رضامندی جیسی اطاعت و بندگی کی دنیا بھر میں نظیر نہیں ملتی۔اسلام جہاں دین محمدیؐ کو قائم رکھنے کیلئے جان و مال قربان کرنے اور تزکیہ و ایثار نفس کی تعلیم دیتا ہے وہیں تما

شکاگو ۔/8اکٹوبر، ( سید خواجہ ناظم الدین سلیم ) حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کی اللہ کے حکم کی تعمیل اور اپنے فرزند حضرت اسمعیل علیہ السلام کی قربانی کیلئے بخوشی رضامندی جیسی اطاعت و بندگی کی دنیا بھر میں نظیر نہیں ملتی۔اسلام جہاں دین محمدیؐ کو قائم رکھنے کیلئے جان و مال قربان کرنے اور تزکیہ و ایثار نفس کی تعلیم دیتا ہے وہیں تمام عالم میں امن و آشتی اور دوسرے مذاہب کا احترام کرنے کا سبق بھی سکھاتا ہے۔ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے، یہ کسی بھی دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی اور حوصلہ افزائی کی اجازت نہیں دیتا۔ عیدالاضحی کے موقع پر شکاگو اور مضافات میں خطیبان مساجد، عالم دین اور واعظین و مقررین نے نماز عید کے موقع پر دوران خطبہ ان حقائق کا اظہار کیا۔ان مقررین نے جہاں سارے عالم کے مسلمانوں سے متحد رہنے کی اپیل کی وہیں تمام دنیا میں امن و سکون قائم رہنے کیلئے دعائیں بھی کیں۔شکاگو اور مضافات میں عیدالاضحی بے حد جوش و خروش سے منائی گئی۔ مساجد اور دینی مراکز کے علاوہ بڑے بڑے بینکویٹ ہال میں نماز عید کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ تعطیل کا دن اتوار ہونے کی وجہ سے اس مرتبہ ہزاروں کی تعداد میں فرزند توحید نے نماز عید ادا کی۔ بعض مقامات پر مصلیوں کی کثیر تعداد کے باعث تین مرتبہ نماز ادا کی گئی۔ ان اجتماعات میں جہاں بچوں و بڑے اور ضعیفوں کی تعداد نے شرکت کی وہیں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT