Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے :تھریسامے

اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے :تھریسامے

لندن ،19فروری (سیاست ڈاٹ کام) اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے ، مختلف مذاہب، رنگ و نسل کے افراد کو مل کر برطانوی معاشرے میں مثبت کردار یقینی بنانا چاہیے ۔ان خیالات کا اظہار برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مسجد کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسلام کی صحیح شبیہ اجاگر کرنے کے لیے برطانیہ بھر کی 200 سے زائد مساجد سب کے لیے کھول دی گئیںہیں۔ انہوں نے مسجد اوپن ڈے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملا۔جامع مسجد میڈن ہیڈ کے دورہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت مثبت اقدام ہے ۔معلوم ہوا کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اسلامی لٹریچر کا بھی مطالعہ بھی کیا۔

TOPPOPULARRECENT