Friday , October 19 2018
Home / دنیا / اسلام امن پسند مذہب : امام کعبہ شیخ السدیس

اسلام امن پسند مذہب : امام کعبہ شیخ السدیس

مکہ مکرمہ۔10جون (سیاست ڈاٹ کام ) امام کعبہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہاہیکہ اسلام انتہا پسندی اور دہشت گردی کامخالف، مجرمانہ سرگرمیوں کا کسی مذہب سے تعلق نہیں، صحافی حضرات پیشہ ورانہ ضابطہ اخلاق تیار کریں، اسلامی انسانی اقدار اور اصولوں کی حفاظت کریں، اسلام اور اس کے پیرو کاروں کیخلاف نفرت انگیز میڈیا مہم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔خطبہ جمعہ سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ کوئی جواز نہیں کہ ہم قبلہ اول کے مصیبت زدگان سے آنکھیں بند کرلیں اور شام، عراق ویمن کے مصیبت زدہ مسلم بھائیوں کی آہ و بکا نہ سنیں،ہمیں انسانی حالات کیوں نہیں جھنجھوڑ رہے؟ صحافی اسلامی میڈیا کو سرگوشی کی دنیا سے نکال کر موثر اور عملی دنیا میں لائیں، آخری عشرے کو اللہ تعالیٰ نے شب قدر کی نعمت سے سرفراز کررکھا ہے، تمام مسلمان توبہ، مغفرت طلبی اور اچھے کام کرکے شب قدر کی تلاش کا اہتمام کریں، اسلام شدت پسندی ، انتہا پسندی اوردہشت گردی کامخالف ہے، اس قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں کا کسی دین ، کسی ثقافت اور کسی ملت سے کوئی رشتہ نہیں، ہماریپاس اس بات کا کوئی جواز نہیں کہ ہم قبلہ اول کے مصیبت زدگان سے آنکھیں بند کردیں، ہم شام، عراق اور یمن کے مصیبت زدہ مسلم بھائیوں کی آہ و بکا نہ سنیں، پتہ نہیں ہمیں کیا ہوگیا ہے کہ انسانی حالات ہمیں جھنجھوڑ نہیں رہے ہیں

TOPPOPULARRECENT