Monday , December 11 2017
Home / عرب دنیا / اسلام آبادمیں داعش کا پرچم، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آبادمیں داعش کا پرچم، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد 25ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )اقوام متحدہ میں ہندستان اور پاکستان کی طرف سے ایک دوسرے کو بالترتیب ’’ٹیرورستان‘‘اور ’’مدر آف ٹیروریزم‘‘قرار دینے پر ردعمل کا ماحول ابھی گرم ہی تھا کہ پاکستانی دارالحکومت میں دہشت گرد تنظیم داعش کا جھنڈا لہرادیا گیا۔پاکستانی پولیس کے مطابق اس ممنوعہ تنظیم کا پرچم اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے پل کے قریب چھٹویں روڈ پر لگایا گیا تھا، جسے بعد ازاں اتار دیا گیا۔اس بابت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔گرفتاری اور ثبوت کے انتظار تک ابتدائی اطلاعاتی رپورٹ خفیہ رہے گی۔پاکستانی حکام کے حوالے سے ڈان نے بتایا کہ چونکہ کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے اس لیے ایف آئی آر کو سیل کیا گیا ہے جبکہ پولیس مذکورہ کیس کی تحقیقات جاری رکھے گی اور ثبوت سامنے آنے کے بعد ایف آئی آر کو دوبارہ کھول کر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے داعش کا پرچم لہرائے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT