Friday , November 16 2018
Home / Top Stories / اسلام دشمن طاقتیں مل کر مسلم دنیا کے خلاف برسر جنگ ہیں

اسلام دشمن طاقتیں مل کر مسلم دنیا کے خلاف برسر جنگ ہیں

سابق مرکزی وزیر ورکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ مسلمان کبھی دہشت گرد نہیں ہوسکتا
سری نگر ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر ورکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت اسلام دشمن طاقتیں مل کر مسلم دنیا کے خلاف برسرجنگ ہیں۔انہوں نے کہاکہ پورا عالم اسلام اس وقت ایک مشکل ترین دور ناگفتہ بہہ حالات سے دوچار ہے۔ دنیا کے قدیم اورترقی یافتہ اسلامی ممالک‘ جو اسلامی تہذیب وتمدن کے گہوراہ رہے ہیں‘ کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کاسلسلہ جاری ہے۔

فاروق عبدالل نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو سری نگر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے عراق ‘شام ‘ لبنان‘ فلسطین‘ مصر‘ ترکی‘ افغانستان ‘ یمن اوردیگر ممالک کی مثال پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان ممالک میں اسلامی یونیورسٹیاں ‘ دانش گاہیں ‘ مدارس‘ اسلامی فن تعمیر کی شاندار عمارتیں اور اسلامی لائبریریاں ایک منصوبہ بند سازش کے تحت زمین بوس کی گئیں۔انہو ں نے کہاکہ آج ہمارے ان مقدس اور تاریخی اسلامی ممالک میں ہر روز قیمتی جانوں کی تلافی ہورہی ہے جس سے عالم انسانیت کانپ اٹھتی ہے۔

لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں رفیوجی بن کر در در کی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ دشمن کی سازشیں اس لے کامیب ہورہی ہیں کیونکہ مسلمانوں میں اتحاد کا فقدان ہیں۔دنیا بھر کی اسلام دشمن قوتیں متحد ہوکر مسلمانوں کے خلاف سازشوں کے جال بن رہی ہیں جبکہ ہم (مسلمان)آپس میں مسلکی بنیاد وں پر لڑنے میں مصروف ہیں۔ یہ سب کچھ ہماری نااتفاقی او راللہ کی نافرمانیو کی وجہہ سے ہورہا ہے۔ فاروق عبداللہ نے کہاکہ اسلام نے دنیامیں ایک صالح نظام کی بنیاد ڈالی او ررنگ ونسل ‘ ذات پات او رگورے کالے کی تمیز مٹاکر مساوات‘ انصاف ‘ عدل او ربھائی چارے کی بنیاد ڈالی ۔

انہو ں نے عالم اسلام کے سربراہوں سے اپیل کی کہ وہ آپسی دوریاں پاٹ کر متحد ہوجائیں اور مسلم دناکے خلاف ہورہی سازشوں کاڈٹ کامقابلہ کریں۔ ان کاکہنا تھاکہ قوم او رملت میں اتفاق ہونا کامیابی او رکامرانی کی سب سے بڑی کنجی ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلمان کبھی دہشت گرد نہیں ہوسکتا ہے ‘ بدقسمتی سے ہمارے دشمن مسلمانوں پر دہشت گردی کالیبل لگاکر اسلام کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاستی عوام بھی ایک مشکل او رتباہ کن دور سے گذر رہی ہے ‘ اہل کشمیر ہر سطح پر عدم تحفظ کاشکار ہیں۔ ریاست کے لوگ بے چینی ‘ لاقانونیت‘ اقتصادی بدحالی اور سیاسی بحران میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہو ں نے اہل کشمیر سے اپیل کی وہ متحد ہوکر اللہ کے دربار میں سربسجود ہوکر اہل کشمیر کی موجودہ پریشانیوں او رمشکلات سے نجات دلانے کے لئے دعائیں کریں۔ اس موقع پر پارٹی کے سینئر نائب صدر ایڈوکیٹ چودھری محمدر مضان بھی موجو دتھے۔

TOPPOPULARRECENT