Tuesday , December 11 2018

’’اسلام ‘‘سے بین الاقوامی نظام کے الجھن انگیز ہونے کا اندیشہ : یاہو

نئی دہلی۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنیاد پرست اسلام اور اس کی دہشت گرد تنظیموں سے بین الاقوامی نظام الجھن انگیز ہوجانے کا خطرہ ہے۔ وزیراعظم اسرائیل بنجامن نیتن یاہو نے آج ان خطروں سے نمٹنے کیلئے ہند ۔ اسرائیل تعاون کو زیادہ طاقتور بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ رائے سینا مذاکرات کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

راجستھان کے جلسہ میں وزیراعظم
کی راجپوت قائدین کی ستائش
پچپڈرا (راجستھان)۔16جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے راجستھان کے راجپوت قائدین بشمول سابق نائب صدر بھیروں سنگھ شیخاوت اور سابق وزیر خارجہ جسونت سنگھ کی اپنی تقریر میں جو بارمیر آئیل ریفائنری پراجیکٹ میں منعقد کی گئی تھی، کی ستائش کی۔ وزیراعظم کی تقریر جس میں راجپوت برادری کی ستائش کی گئی ہے ، اہمیت رکھتی ہے کیونکہ 29 جنوری کو 2 لوک سبھا نشستوں اور ایک اسمبلی نشست کیلئے ضمنی انتخابات مقرر ہیں اور امکان ہے کہ جاریہ سال راجستھان میں باقاعدہ اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT