Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اسلام میں تمام مسائل کا حل پوشیدہ

اسلام میں تمام مسائل کا حل پوشیدہ

بیدر۔6اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب ذاکر حسین رکن جماعت اسلامی ہمناآباد نے کہا ہیکہ اسلام ذات پات کی بنیاد پر لوگوں کو قطع نہیں کرتا‘بھاری چارگی کا درس دیتا ہے۔ مذہب اسلام سماج میں سب کو برابر کے حقوق فراہم کرتا ہے ۔ جناب ذاکر حسین بسواکلیان جماعت اسلامی کے زیراہتمام منعقدکردہ عیدملن پروگرام کو مخاطب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ رم

بیدر۔6اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب ذاکر حسین رکن جماعت اسلامی ہمناآباد نے کہا ہیکہ اسلام ذات پات کی بنیاد پر لوگوں کو قطع نہیں کرتا‘بھاری چارگی کا درس دیتا ہے۔ مذہب اسلام سماج میں سب کو برابر کے حقوق فراہم کرتا ہے ۔ جناب ذاکر حسین بسواکلیان جماعت اسلامی کے زیراہتمام منعقدکردہ عیدملن پروگرام کو مخاطب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں روزہ رکھنے کا مقصد خوشنودی الٰہی ہے ۔ اس سے بندے میں تقویٰ پیدا کرنا اصل مقصد ہے ۔ مسٹر بی نارائن راؤ سکریٹری کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی نے کہاکہ مذہب اسلام کی تعلیمیت کی اصل خصوصیت یہ ہیکہ تمام انسانوں کے مسائل کا حل اس میں پوشیدہ ہے ۔ مذہب اسلام نے دنیا میں سب سے پہلے ستّی کی رسم کو ختم کیا اور انسانوں کو جہالت سے نکال کر سچائی کا راستہ دکھلایا ۔ محمد یوسف الدین امیر مقامی نے اختتامی کلمات پیش کئے ۔ جناب مجاہد پاشاہ قریشی پروگرام آرگنائزر نے حالات حاضرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی ۔ جناب رفیق احمد ناظم علاقہ گلبرگہ ڈیویژن نے جماعت اسلامی کی ملکی سطح پر پیش کی جانے والی سرگرمیوں کی تفصیل پیش کی ۔ جناب کلیم عابد نے شکریہ ادا کیا ۔ جناب الطاف امجد نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔

TOPPOPULARRECENT