Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / اسلام میں تین طلاق جائز نہیں:کلب جواد

اسلام میں تین طلاق جائز نہیں:کلب جواد

جون پور 11اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے کہا ہے کہ اسلام میں تین طلاق کو جائز نہیں سمجھا گیا ہے ، لیکن مذہبی معاملات میں حکومت کو دخل نہیں دینا چاہیے ۔جون پور میں الم نوچندي کی مجلس میں شامل ھوے نے آئے شیعہ عالم دین نے جمعرات کو یہاں ‘یو این آئی’ سے کہا کہ اسلام میں تین طلاق کو جائز نہیں مانا گیاہے ۔اس کا فائدہ اٹھا کر خواتین پر ظلم کسی بھی نقطہ نظر سے ٹھیک نہیں ہے ، اس کی پرزور مخالفت کی جانی چاہئے ۔شیعہ عالم دین نے کہا کہ ذاتی مذہبی معاملات میں حکومت کا دخل بھی ٹھیک نہیں ہے ۔ مسلم پرسنل لامیں تین طلاق کو مکمل طور پر ختم کرنے کی پہل ہونی چاہئے ۔انھوں نے ے کہا کہ تین طلاق قرآن مجید کے خلاف ہے ۔ فون، ای میل اور خط کے ذریعہ تین طلاق کو نہیں مانا جا سکتا ہے ۔ خواتین پر ظلم اسلام میں بدترین قراردیا گیا ہے ، لہذا تین طلاق پر سختی سے پابندی لگنی چاہئے اور یہ مسلم پرسنل لا کے تحت کیا جائے تو بہتر رہے گا۔ وہ خود تین طلاق کے خلاف ہیں۔اجودھیا میں بابری مسجد- رام مندر قضیہ پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے اپنے بیان میں ہمیشہ یہی کہا ہے کہ رام مندر مسئلہ کا حل یا تو باہمی بات چیت سے ہو یا پھر کورٹ کے فیصلہ سے ، لہذا دوسرے رہنماؤں کے اس معاملہ پر دئیے جانے والے بیانات پر مسلمانوں کو توجہ نہیں دینا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT