Saturday , December 15 2018

اسلام میں جبر نہیں ، تشدد اور دہشت گردی سے جوڑنا غلط

لاہور ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسلام تشدد اور دہشت گردی سے منع کرتا ہے اور صرف اس مذہب کے دشمنان ہی اسے پُرتشدد کے طور پر پیش کرتے ہیں، اسلام کی مقدس ترین مسجد الحرام کے امام شیخ خالد ال غمیذی نے یہاں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ شیخ خالد چار روزہ دورۂ پاکستان پر ہیں، جو بنیادی طور پر سعودی عرب کی مساعی کا حصہ ہے ک

لاہور ، 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسلام تشدد اور دہشت گردی سے منع کرتا ہے اور صرف اس مذہب کے دشمنان ہی اسے پُرتشدد کے طور پر پیش کرتے ہیں، اسلام کی مقدس ترین مسجد الحرام کے امام شیخ خالد ال غمیذی نے یہاں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران یہ بات کہی۔ شیخ خالد چار روزہ دورۂ پاکستان پر ہیں، جو بنیادی طور پر سعودی عرب کی مساعی کا حصہ ہے کہ اس ملک کی یمن میں باغیوں سے لڑنے والی سعودیہ زیر قیادت اتحادی فورسیس کے ساتھ شامل ہونے کے تعلق سے رائے عامہ ہموار کیا جائے۔ 70,000 نفوس بشمول خواتین اور بچوں کے طاقتور اجتماع سے اس ملک کی سب سے بڑی جامع مسجد میں خطاب کرتے ہوئے امام کعبہ نے مسلمانوں کو فرقہ واری اختلافات سے دور رہنے کی تلقین کی۔ انھوں نے کہا، ’’اسلام واضح اور روشن مذہب ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کو درگزر کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔ مسلمانوں کو دیگر فرقوں اور مذاہب کا بھی احترام کرنا چاہئے۔ اسلام مذہبی تعصب اور نفرت سے منع کرتا ہے۔ اسلام کے دشمنان ہی اسے پُرتشدد اور تنگ نظر مذہب کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ اسلام تو تشدد اور دہشت گردی سے روکتا ہے۔ اسلام میں کوئی جبر نہیں، اور یہ کسی کو اس مذہب میں داخل ہونے پر مجبور نہیں کرتا ہے۔ اسلام ہمیں صبر اختیار کرنے کی تلقین کرتا ہے اور نفرت سے گریز کرنے اور ایک دوسرے سے حسد نہ کرنے پر زور دیتا ہے‘‘۔ وزیراعظم نواز شریف اور فوجی سربراہ راحیل شریف نے کل سعودی عرب کا دورہ کرتے ہوئے شاہ سلمان کو یقین دلایا کہ پاکستان سعودی سلطنت کی حوثی باغیوں کے خلاف اس کی لڑائی میں مکمل تائید کرتا رہے گا۔ حکومت پنجاب نے امام کعبہ شیخ خالد کے دورہ کا مقصد ’’پاکستان میں پولیو ٹیکہ اندازی مہم کا فروغ‘‘ بتایا ہے۔ پولیو ٹیموں پر اکثرو بیشتر عسکری گروپ حملے کرتے ہیں، جو ٹیکہ اندازی مہمات کو جاسوسی کا بہانہ سمجھتے ہیں۔ پولیو خوراک کے تعلق سے ایسی افواہیں بھی ہیں کہ یہ بانجھ پن کا سبب ہے۔

TOPPOPULARRECENT