Sunday , January 21 2018
Home / دنیا / اسلام پسندوں نے شام میں 300 کردوں کا اغواکرلیا

اسلام پسندوں نے شام میں 300 کردوں کا اغواکرلیا

بیروت ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اسلام پسند جنگجوؤں نے آج 300 کرد شہریوں کو شمال مغربی شام کی ایک چوکی کے پاس سے اغوا کرلیا۔ کرد عہدیداروں نے کہا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کونسا گروپ اغوا کا ذمہ دار ہے حالانکہ کرد عہدیداروں نے القاعدہ سے ملحق النصرہ محاذ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے جو صوبہ عدلیب میں سرگرم ہے۔ اغوا کی وارداتوں کی ایک اور عہدیداروں نے بھی توثیق کردی۔ آفرین کے ایک صحافی نے کہا کہ گروپ میں شامل خواتین کو آزاد کردیا گیا لیکن مردوں اور بچوں کو اغواء کرلیا گیا۔ انسانی حقوق کی علمبردار شامی رسدگاہ نے ایسی ہی تفصیلات کی اطلاع دی لیکن کہاکہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کتنے افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ اغوا کرنے والوں میں رہا شدہ خواتین کے ذریعہ کچھ مطالبات پیش کئے ہیں لیکن فوری طور پر اس اطلاع کی توثیق نہیں ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT