Tuesday , December 18 2018

اسلام پسند نیم فوجی تنظیم کی وجہ سے وزیراعظم لیبیا کو عہدہ سنبھالنے میں مدد

طرابلس ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) نومنتخبہ وزیراعظم لیبیا نے اپنا عہدہ اسلام پسند نیم فوجی جنگجوؤں کی مدد سے سنبھال لیا ہے۔ سرکاری عہدیداروں کے بموجب شمالی افریقی ملک میں تازہ ترین بحران کا آغاز ہوگیا ہے۔ ایک باغی جنرل اسلام پسندوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ رکن مقننہ فاطمہ المجباری نے فیس بک پر کہا کہ نیم فوجی جنگجوؤں نے احمد مائتیغ وزیراعظم بن سکے۔ انہیں حال ہی میں لیبیا کی اسلام پسندوں کا غلبہ رکھنے والی پارلیمنٹ نے وزیراعظم منتخب کیا ہے۔ کابینہ کا اجلاس بند کمرہ میں ہوا تھا۔ حکومت کے ترجمان علیٰ الکساب کے وزیراعظم منتخب ہونے کا سرکاری ترجمان نے اعلان کیا تھا۔

انڈونیشیا میں عمارت منہدم
2 ہلاک 13 زندہ دفن
جکارتہ ۔ 3 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام)انڈونیشیا کے جزیرہ بورنیو میں ایک زیرتعمیر عمارت منہدم ہوجانے سے کم از کم دو کارکن ہلاک اور دیگر 13 زندہ دفن ہوگئے ۔ مقامی آفات سماوی انتظامیہ محکمہ کے سربراہ واہیو ویدھی ویرا ناٹا نے کہا کہ 8 کارکن تین منزلہ عمارت منہدم ہونے سے زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ آج صبح مشرقی کلیمنتان کے صوبائی دارالحکومت سمرندہ میں پیش آیا ۔ بچاؤ کارکنوں نے ملبہ سے دو نعشیں برآمد کی ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش ہنوز جاری ہے ۔ انھوں نے کہاکہ بچاؤ کارکنوں نے ملبہ کے نیچے دفن ایک شخص کی مدد کے لئے چلانے کی آواز سنی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پچاس سے زیادہ افراد زخمی ہوئے بغیر بچ نکلے ہیں۔ عمارت منہدم ہونے کی وجہ کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ اس عمارت میں کئی دوکانیں قائم کی جانے والی تھیں۔ انڈونیشیا کئی مختلف جزائر پر مشتمل ایک ملک ہے اور یہاں مسلمانوں کی غالب آبادی پائی جاتی ہے ۔ انڈونیشیا میں سکارنو کے انتقال تک ڈکٹیٹر شپ قائم تھی ۔

TOPPOPULARRECENT