Tuesday , December 11 2018

اسلام پسند گروپ نے ’دہشت گرد‘ کا لیبل مسترد کردیا

دبئی ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسلام پسند علماء کے ایک گروپ نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے اس فیصلے پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے، جس کے تحت اس گروپ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔ اس گروپ کا نام انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکالرز ہے اور اس کی قیادت قطر میں مقیم ایک با اثر مذہبی شخصیت کے پاس ہے۔ اس تنظیم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا نام دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے خارج کیا جائے۔ یو اے ای کی حکومت نے ہفتے کے روز 85 ایسی تنظیموں کے ناموں کی فہرست منظور کی تھی، جنہیں دہشت گرد گروہ قرار دے دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT