Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / اسلام کو مجرمانہ رنگ دینے کا برطانوی ائمہ کا الزام

اسلام کو مجرمانہ رنگ دینے کا برطانوی ائمہ کا الزام

لندن ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے تقریباً 60 ائمہ اور مسلم تنظیموں کے قائدین نے ایک کھلے مکتوب پر جو حکومت کے نام ہے، دستخط کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہیکہ حکومت برطانیہ ’’اسلام کو مجرمانہ رنگ‘‘ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرہ کا استحصال کرتے ہوئے سیاسی مفادات کیلئے یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کیونکہ عام انتخابات ق

لندن ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے تقریباً 60 ائمہ اور مسلم تنظیموں کے قائدین نے ایک کھلے مکتوب پر جو حکومت کے نام ہے، دستخط کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہیکہ حکومت برطانیہ ’’اسلام کو مجرمانہ رنگ‘‘ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرہ کا استحصال کرتے ہوئے سیاسی مفادات کیلئے یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کیونکہ عام انتخابات قریب ہیں۔ مکتوب پر دستخط کرنے والوں میں گوانتا ناموبے کے سابق قیدی معظم بیگ اور دیگر اسلامی گروپ حزب التحریر کے ارکان شامل ہیں۔ تاہم برطانیہ کی وسیع ترین مسلم مشترکہ تنظیم مسلم کونسل آف برٹن نے مکتوب پر دستخط نہیں کئے۔ کھلے مکتوب میں حکومت پر الزام عائد کیا گیا ہیکہ وہ معاشی اور صحت خدمات کے بحران سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ایسا الزام عائد کررہی ہے۔ دستخط کرنے والوں میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ میں مسلمانوں کو عفریت ظاہر کرنے کی کوشش کررہی ہے اور ان کے خلاف بنیاد پرست اور انتہاء پسند جیسے الفاظ استعمال کئے جارہے ہیں جو مسلمانوں کیلئے ناقابل قبول ہیں کیونکہ اس سے سیاسی مفادات کیلئے مذہب کو مجرمانہ رنگ دینے کا جواز پیدا ہوتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT