Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اسلام کی بنیادی چیزوں پر عمل آوری اولین فریضہ

اسلام کی بنیادی چیزوں پر عمل آوری اولین فریضہ

کاماریڈی مکہ مسجد کی پہلی منزل کا افتتاح ، محمد علی شبیر کا خطاب
کاماریڈی:27؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر، نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خان کے ہاتھوں آج کاماریڈی کے مکہ مسجد میں پہلی منزل کا افتتاح بعد نماز جمعہ عمل میں آیا۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے جناب محمد علی شبیر نے کہا کہ نبی کریم ؐ نے اپنے ارشاد میں کہا کہ نماز قائم کرو اور زکوۃ ادا کرو لہذا مسلمان نبی کریم ؐ کے ارشاداد پر عمل کرتے ہوئے نمازکو پابندی سے ادا کریںاور شریعت پر عمل کریں۔ اسلام کی بنیادی چیزوں پر عمل کرنا ہر مسلمان کا اولین فریضہ ہے۔ مکہ مسجد سلم بستی میں واقع ہونے کی وجہ سے یہاں کے مسلمانوں کی دینی ضرورتوں کی تکمیل کیلئے 2004ء میں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھااور مسجد کی تعمیر کیلئے ہر ممکنہ کوشش کرتے ہوئے مسجد کی تعمیر کی گئی۔ تنگدامنی کا شکار ہونے لگی تو ذاتی مصرف سے پہلی منزل کی تعمیر کو انجام دیا گیا۔ جناب محمد علی شبیر نے کہا کہ زکوۃ مالدار طبقہ پر واجب ہے اور مستحق افراد کو زکوۃ دیں جن کی ضرورت پوری ہوسکے اور ایک دوسری صورت یہ ہے کہ زکوۃ کی تقسیم کے ذریعہ کسی کے کاروبارکیلئے دیں تاکہ وہ آئندہ زکوۃ دے سکے۔ اللہ تعالیٰ زکوۃ دینے سے مال میں اضافہ کرتا ہے اور ہمیشہ میں اسے اپنا نصب العین بناتے ہوئے مسلمانوں کی مدد کررہا ہوں۔ مسٹر شبیر علی نے اس موقع پر مدرسہ منیر الھدیٰ سیلانی بابا کالونی کو 2لاکھ روپئے، مسجد مریم کو 3لاکھ روپئے نیوز ایڈیٹر عامر علی خان کے ہاتھوں ذمہ داروں کے حوالے کیا۔ اس موقع پر نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان نے نماز جمعہ سے قبل مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے ان پانچ چیزوں پر عمل کرنا مسلمانوں کا ضروری فریضہ ہے اور اخلاق کے ذریعہ ہی معاشرہ کے سدھاکر ہوسکتی ہے۔ عامر علی خان نے کہا کہ زکوۃ مالدار طبقہ پر واجب ہے اور زکوۃ کی ادائیگی کیلئے مستحق افراد کو تلاش کریں اور ایسے بیروزگار مسلمانوں کو تلاش کریں جو روزگارکی تلاش میں ہے۔ اگر ان افراد کو زکوۃ دیتے ہوئے کاروبار کو جوڑے تاکہ آئندہ یہ بھی زکوۃ دینے کے مستحق ہوجائے۔ جناب عامر علی خان مکہ مسجد پہنچنے پر صدر مکہ مسجد محمد نعیم، نائب صدر سید انور احمد نے ان کا زبردست خیر مقدم کیا اور جناب محمد علی شبیر اور محمدنعیم، سید انوراحمد نے عامر علی خان کی شالپوشی و گلپوشی کی اور 12 فیصد تحفظات کے حصول کیلئے عامر علی خان کی جانب سے چلائی جانے والی تحریک پر مسلمانوں میں شعور بیداری پر مسلمانان کاماریڈی کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے تحفظات تحریک کا مسلمان کاماریڈی کی جانب سے خیر مقدم کرتے ہوئے اس تحریک کو آگے بڑھانے میں مسلمان کاماریڈی عامر علی خان کے شانہ بشانہ چلنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ اس موقع پر نائب صدر مکہ مسجد سید انور احمد نے جلسہ کی کارروائی چلائی اور صدر مسجد محمد نعیم کی جانب سے مسجد کی تعمیر میں دلچسپی دکھاتے ہوئے مسجد کو ترقی دینے میں اہم رول ادا کرنے پر مصلیان مسجد کی جانب سے اظہار تشکرکیا گیا۔ اس پروگرام میں صدر وقف کمیٹی میر ہدایت علی حاجی، رکن بلدیہ محمد جمیل، فرزند محمد علی شبیر محمد الیاس، سابق رکن حج کمیٹی میرامتیاز علی، صدر جامع مسجد میر فاروق علی، ناظم مدرسہ کاشف العلوم مولوی الیاس کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT