Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / اسلام کے نام پر دہشت گردی کی مذمت : حسن روحانی

اسلام کے نام پر دہشت گردی کی مذمت : حسن روحانی

تہران ۔ 10 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے صدر حسن روحانی نے دنیا کے کسی بھی گوشہ میں اسلام کے نام پر دہشت گردی اور تشدد کی سخت مذمت کی ۔ صدر روحانی نے اسلامی اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین ، لبنان ، عراق و شام ، امریکہ یا پیرس ہوکہ دنیا کا کوئی اور مقام ہو ہم ہر قسم کی دہشت گردی ، انتہاپسندی اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔ صدر

تہران ۔ 10 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے صدر حسن روحانی نے دنیا کے کسی بھی گوشہ میں اسلام کے نام پر دہشت گردی اور تشدد کی سخت مذمت کی ۔ صدر روحانی نے اسلامی اتحاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین ، لبنان ، عراق و شام ، امریکہ یا پیرس ہوکہ دنیا کا کوئی اور مقام ہو ہم ہر قسم کی دہشت گردی ، انتہاپسندی اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں ۔ صدر روحانی نے کہا کہ مذہب ، اسلام یا جہاد کے نام پر جو لوگ بے قصور افراد کو ہلاک کررہے ہیں وہ دراصل اسلام کے خلاف لڑائی میں ملوث ہیں۔ دانستہ یا نادانستہ طورپر اسلام سے خوف و نفرت پیدا کررہے ہیں۔ حسن روحانی نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنے والے تمام ممالک کو اسلامی جمہوریہ ایران کی تائید و حمایت کا اعادہ کیا۔ ایرانی صدر روحانی نے کہاکہ ’’ہمیں خوشی ہے کہ عراق ، شام ، لبنان و فلسطین سے لیکر پاکستان و افغانستان کے علاقوں تک مقامی مسلمان تشدد ، انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کررہے ہیں اور روزمرہ کی بنیاد پر نئی کامیابیاں حاصل کررہے ہیں‘‘ ۔ فرانس میں ایک طنزیہ ہفتہ وار کے دفتر پر ہوئے حملے کے تناظر میں حسن روحانی نے یہ بیان دیا ہے ۔ حسن روحانی نے دہشت گردی کے خلاف عالمی مہم میں اپنے ملک کی جانب سے مکمل تعاون کی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اس لعنت کے خاتمہ کیلئے اسلامی جمہوریہ ممکنہ تعاون کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT