Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / اسلم نہدی کا منفرد ریکارڈ‘ 130مقابلوںمیں 450وکٹس

اسلم نہدی کا منفرد ریکارڈ‘ 130مقابلوںمیں 450وکٹس

حیدرآباد۔30اپریل (راست) اسلم نہدی نے جاریہ سیزن کے دوران ایک منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے جیسا کہ انہوں نے کارپوریٹ لیگ چمپئن شپ کے 130مقابلوں میں 450وکٹ حاصل کئے جس میں تین ہیٹرکس شامل ہیں۔ 31مرتبہ وہ مین آف دی میاچ قرار دیئے گئے۔ اسلم نہدی جو مسقطی ڈیری پراڈکٹس کرکٹ کلب کے روح رواں ہیں‘پانچ چمپئن شپ ٹورنمنٹس میںبہترین بولر کا خطاب حاصل کرچکے ہیں جبکہ اپنی غیر معمولی فیلڈنگ کی بدولت وہ تین موقعوں پربہترین کیاچ ایوارڈ اور پانچ مرتبہ اسپریڈ آف کرکٹ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔ اسلم نہدی ایم ڈی پی سی سی کی شاندار کامیابی پر مسرور ہیں۔

TOPPOPULARRECENT