Tuesday , July 17 2018
Home / عرب دنیا / اسماء جہانگیر کو انٹونیو گوٹیرس کا زبردست خراج عقیدت

اسماء جہانگیر کو انٹونیو گوٹیرس کا زبردست خراج عقیدت

اسلام آباد ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے پاکستان کی انسانی حقوق کی جہدکار اسماء جہانگیر کے انتقال پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کی جن کا قلب پر حملہ کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔ انہوں نے مرحومہ کو انصاف اور مساوات کے حصول کیلئے ایک طویل مہم چلانے ان کے حوصلوں کی ستائش کی۔ 66 سالہ خاتون وکیل کے ارکان خاندان سے گوٹیرس نے اظہارتعزیت کیا۔ مرحوم ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی معاون بانی بھی تھیں اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خصوصی نمائندہ کے طور پر ایران میں بھی اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی نمائندگی کرنے والی ایک عظیم شخصیت کو آج ہم نے کھودیا۔ مرحومہ نہ صرف ایک ذہین بلکہ بااصول، باحوصلہ اور رحمدل خاتون تھیں۔ پاکستان کا سوشیل میڈیا اس وقت اسماء جہانگیر کے انتقال کے بعد تعزیتی پیغامات سے بھرا ہوا ہے جبکہ اخبارات کے صفحہ اول پر اسماء جہانگیر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ انگریزی اخبار ڈان نے اپنے اداریہ میں اسماء جہانگیر کو ایک نڈر خاتون قرار دیا اور پاکستان کی ایک ایسی شہری بتایا جن پر ساری دنیا کو فخر ہوسکتا ہے۔ مقامی اخبارات میں مرحومہ کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تجہیز و تکفین لاہور میں ہی انجام دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT