Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اسمارٹ سٹیزکی تعمیر میںدبئی سے تعاون کی خواہش: کے ٹی آر

اسمارٹ سٹیزکی تعمیر میںدبئی سے تعاون کی خواہش: کے ٹی آر

حیدرآباد۔/14جنوری، ( این ایس ایس) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی و پنچایت راج مسٹر کے تارک راما راؤ نے آج دبئی کے تاجرین کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے ریاست تلنگانہ میں ’ اسمارٹ سٹیز ‘ تعمیر کرنے حکومت کے منصوبوں کے بارے میں دبئی ٹیم سے تبادلہ خیال کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے نئی ریاست کو ’ اسمارٹ سٹیز ‘ کے ساتھ سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کے لئے دبئی ٹیم سے تعاون کی خواہش کی ہے۔ یہ ملاقات اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ دبئی اسمارٹ اور فلک بوس عمارتوں کیلئے جانا جاتا ہے۔ یہ ٹیم حکومت تلنگانہ اہم معلومات فراہم کرسکتی ہے۔ اس موقع پر مسٹر کے ٹی آر نے ٹیم کو حیدرآباد میں تاریخی حسین ساگر کے اطراف اسکائی کریپر، ٹریفک اژدھام کو کم کرنے کیلئے روڈس کی تعمیر، فارما سٹی اور فلم سٹی و ٹیکنو پارکس وغیرہ کے بارے میں واقف کرایا۔ سمجھا جاتا ہے کہ انہوں نے تلنگانہ واٹر گرڈ کا بھی ٹیم سے تذکرہ کیا جس کا مقصد تلنگانہ میں صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی سربراہی یقینی بنانا ہے۔ مشن کاکتیہ کے ذریعہ تالابوں کی بحالی اور سرسبز و شاداب پروگرامس کابھی انہوں نے ذکر کیا۔ دبئی ٹیم نے حکومت کی بہبود اسکیمات جیسے ایک روپیہ فی کیلو چاول، معمر افراد، بیواؤں اور جسمانی معذورین کو وظائف کے علاوہ دیگر آبپاشی پراجکٹس میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔مسٹر کے تارک راما رائو نے کہا کہ تلنگانہ میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت کا مقصد ہے اور اس کے لئے کئی فلاحی اسکیمات و پراجیکٹس متعارف کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT