Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / اسمارٹ سٹیز کی فہرست میں مزید 13شہروں کا انتخاب

اسمارٹ سٹیز کی فہرست میں مزید 13شہروں کا انتخاب

نئی دہلی۔/24مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج اسمارٹ سٹی مشن کے تحت مزید 13 شہروں کے نام کا اعلان کیا ہے جس میں آئندہ سال منعقد اسمبلی انتخابات والی ریاست اتر پردیش کا دارالحکومت لکھنؤ سرفہرست ہے ۔ اس فہرست میں تلنگانہ کے شہر ورنگل اور ہماچل پردیش کا دھرم شالہ شہر بھی شامل ہے۔ مرکزی وزیر شہری ترقیات مسٹر ایم وینکیا نائیڈو نے آج بتایا کہ متعدد ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں سے رینکنگ کی بنیاد پر مزید 23شہروں کا انتخآب کیا گیا ہے۔ جبکہ ماہ جنوری میں پہلے دور کی مسابقت میں مناسب نمائندگی سے یہ شہر ناکام ہوگئے تھے اور اب دوبارہ مقابلہ آرائی کے بعد اسمارٹ سٹیز کیلئے چندی گڑھ، رائے پور، نیو ٹاؤن کولکتہ، بھاگلپور، پناجی، پورٹ بلیر، امپھال، رانچی، اگرتلہ اور فرید آباد کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔

 

تھانے میں اجتماعی عصمت ریزی
کا واقعہ
تھانے ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ضلع تھانے کے علاقہ کلوا میں 2 نوجوانوں نے ایک 24 سالہ خاتون کی مبینہ عصمت ریزی کردی ۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون نے 4 سال قبل شوہر سے علحدگی اختیار کرلی تھی اور اتوار کی شب مکان میں اپنے 2 بچوں کے ساتھ محو خواب تھی کہ 2 نوجوان وکاس ( 21 سال ) اور شال گوپی چند ( 20 سال ) نے شب 1-45 بجے اس کے مکان میں داخل ہوئے اور چاقو کی نوک پر ڈرا دھمکاکر عصمت ریزی کردی ۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر 2 ملزمین کو پولیس نے کل گرفتار کرلیا جس میں ایک نیوز پیپر وینڈر ہے ۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کرنے پر انہیں 28 مئی تک پولیس تحویل میں دیدیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT