Thursday , December 13 2018

اسمارٹ سٹی پراجکٹ پر رہنما خطوط کا انتظار

ممبئی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی کابینہ کی جانب سے حکومت کے بڑے پروگرام اسمارٹ سٹی پراجکٹ کو منظوری دیئے جانے کے باوجود مہاراشٹرا کے کسی بھی شہر کو اس میں شامل نہیںکیا گیا ہے کیونکہ ابھی اس کیلئے مرکز کے رہنما خطوط کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ مہاراشٹرا میں شہری ترقیات محکمہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ابھی تک اسمارٹ سٹی پراجکٹ میں مہاراش

ممبئی 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام )مرکزی کابینہ کی جانب سے حکومت کے بڑے پروگرام اسمارٹ سٹی پراجکٹ کو منظوری دیئے جانے کے باوجود مہاراشٹرا کے کسی بھی شہر کو اس میں شامل نہیںکیا گیا ہے کیونکہ ابھی اس کیلئے مرکز کے رہنما خطوط کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ مہاراشٹرا میں شہری ترقیات محکمہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ابھی تک اسمارٹ سٹی پراجکٹ میں مہاراشٹرا کے کسی بھی شہر کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ہمیں مختلف شہروں کا انتخاب کرنا ہے اس کے بعد انتخاب کیلئے ان شہروں میں مسابقت ہوگی۔ اسمارٹ سٹی پراجکٹ کے تحت ہندوستان بھر سے 100 شہروں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستیں اُس وقت تک اپنے شہروں کی نشاندہی نہیں کرسکتی جب تک مرکز کی جانب سے اس کیلئے رہنما خطوط جاری نہیںکئے جاتے ۔ ہم ابھی تک مرکز سے ہدایت کا انتظار کررہے ہیں اور امید ہے کہ بہت جلد یہ موصول ہوجائے گی۔ مرکزی حکومت کا منصوبہ یہ ہے کہ ہندوستان بھر میں 100 مختلف شہروں کو اسمارٹ سٹیز کے طور پر ترقی دی جائے ۔ اس پراجکٹ کا اصل نظریہ یہ ہے کہ یہاں دفاتر ‘دواخانے ‘ اسکولس اور مارکٹس اتنے فاصلے پر ہوں جہاں زیادہ سے زیادہ 30 منٹ میں پہنچا جاسکے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ ان شہروں میں عوام کو رہنے کیلئے معیاری سہولیات فراہم ہو ۔ انہیں یہاں معاشی اور روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہوسکے ۔ مرکزی حکومت اس پراجکٹ کے سلسلہ میں 2015 میں 20 شہروں کا انتخاب کرنا چاہتی ہے ۔ 2016 میں 40 اور 2017 میں مزید 40 شہروں کا انتخاب کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT