Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمارٹ فون استعمال کنندہ کا مخبر ، صارف کی تمام سرگرمیوں کی دوسروں تک رسائی

اسمارٹ فون استعمال کنندہ کا مخبر ، صارف کی تمام سرگرمیوں کی دوسروں تک رسائی

اپلی کیشن ڈاؤن لوڈنگ میں سنسر ، شخصی سرگرمیوں کا بھی افشاء ممکن
حیدرآباد۔ 11 اگسٹ ( سیاست نیوز ) اب مخبر کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ آپ اپنے مخبر کو اپنے ساتھ لئے پھرنے لگے ہیں اور کئی مرتبہ اس مخبر کو آپ خود سے جدا کرنا تک نہیں چاہتے بلکہ کئی لوگ اپنا زیادہ تر وقت اپنے اسی مخبر کے ساتھ گذارنے لگے ہیں۔ جی ہاں ! ہم بات کر رہے ہیں آپ کے ساتھ موجود آپ کے اسمارٹ فون کی جو آپ کی ہر حرکت اور آپ کی موجودگی کی اطلاعات فراہم کرنے کا بہترین آلہ بنا ہوا ہے۔ موبائیل فون خدمات کے آغاز کے ساتھ ہی صارفین کی نقل و حرکت کے متعلق جانکاری حاصل کرنا آسان ہو گیا تھا لیکن اب جبکہ اسمارٹ فون ہر ہاتھ میں پہنچنے لگا ہے تو ایسی صورت میں صارف کی نہ صرف نقل و حرکت پتہ چلنے لگی ہے بلکہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کی مصروفیات اور ان کے فون میں موجود ڈاٹا تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ حالیہ دنوںمیں منظر عام پر آئی ایک تحقیق کے مطابق اینڈرائیڈ موبائیل فون استعمال کرنے والوں کے فون میں ایک ایسا سنسر موجود ہے جو آپ کی نقل و حرکت کے متعلق آپ کی اجازت کے بغیر کسی کو مطلع کر سکتا ہے۔ ماہرین کے بموجب اسمارٹ فون کے استعمال کنندگان جو ایپلیکیشن فون میں ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں ان میں بیشتر ایسی ایپلیکیشن ہوتی ہیں جن کا استعمال بہت کم ہوتا ہے اور ان اپلیکیشن کی مدد سے بھی صارفین کی نقل و حرکت اور فون کے استعمال کے متعلق دیگر تفصیلات بہ آسانی جمع کی جا سکتی ہیں۔ موبائیل فون میں ڈاؤن لوڈ کی جانے والی کئی اپلیکیشن جو فون کے عدم استعمال کے دوران بھی کارگر ہوتی ہیںوہ استعمال کنندگان کی تفصیلات پہنچانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔ صارفین جو کئی ایپلیکیشن سے واقف ہی نہیں ہوتے انہیں فون میں رکھتے ہیں جو کہ ان کے لئے نقصاندہ ہے۔ موبائیل فون میں موجود سنسر کے کارگر ہونے پر نقل و حرکت کا پتہ چلنا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اب کئی ایسی ایپلیکیشن موجود ہیں جو صارفین کی فون بک اور ان کی تصاویر و دیگر دستاویزات تک رسائی حاصل کرتی ہیں اور یہ رسائی ان کی شخصی سرگرمیوں کے متعلق واقف کروانے میں انتہائی کارگر ثابت ہوتی ہیں۔ مواصلاتی نظام میں تیز رفتار ترقی کے بعد یہ بات سامنے آنے لگی ہے کہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں پر نظر رکھنا یا ان کی مصروفیات و شغل کے متعلق معلومات حاصل کرنا مشکل نہیں رہا بلکہ بہت آسان عمل بن چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT