Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال صحت کیلئے نقصان دہ

گردن اور پیٹھ میں درد، ریڑھ کی ہڈی پر بھی اثر پڑسکتا ہے ، سروے میں انکشاف
حیدرآباد 15 نومبر (سیاست نیوز) اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال گردن اور پیٹھ کے درد کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین کے بموجب فون میں زیادہ دیکھنے اور بار بار فون دیکھنے کے اثرات راست گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر مرتب ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے گردن میں درد اور سر چکرانے جیسے امراض لاحق ہونے کا خدشہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسمارٹ فون کے اسکرین میں دیکھتے ہوئے جس انداز سے گردن جھکی ہوتی ہے وہ انداز صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔ حالیہ عرصہ میں منظر عام پر آئے ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستانی شہری دن بھر میں 26 سے 50 مرتبہ اپنے فون میں صرف اس لئے دیکھتے ہیں کہ اُن کے اطراف کیا ہورہا ہے اور 28 فیصد ہندوستانی 11 سے 25 مرتبہ اپنے فون کے اسکرین کو دیکھتے ہیں۔ 22 فیصد عوام جو اپنے فون میں دن میں 26 تا 50 مرتبہ دیکھتے ہیں اُنھیں بھی اس طرح کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔ 78 فیصد اسمارٹ فون استعمال کرنے والے شہری ہر نیند سے جاگنے کے اندرون 15 منٹ اپنے فون کا تفصیل سے مشاہدہ کرتے ہیں اور یہ دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ جس وقت گہری نیند میں تھے اُس وقت فون بالخصوص سوشیل میڈیا پر کیا سرگرمیاں جاری تھیں۔ 50 فیصد سے زائد اسمارٹ فون استعمال کرنے والے شہری ایسے ہیں جو نیند سے جاگنے کے اندرون پانچ منٹ اپنے فون کا جائزہ لیتے ہیں۔ ہندوستان میں سوشیل میڈیا کے استعمال کے رجحان کے متعلق رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیس بُک کے استعمال میں ہندوستانی انٹرنیٹ صارفین سوشیل میڈیا پر جو مصروف ہیں اُن کی تعداد 51 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ جبکہ Linkdin پر صرف 3 فیصد ہندوستانی موجود ہیں۔ عالمی سطح پر سوشل میڈیا کا استعمال کرنے والوں کی جملہ تعداد میں فیس بُک کا حصہ 30 فیصد ہے۔ وی چیاٹ کو 20 فیصد صارفین حاصل ہیں۔ اسی طرح کیو کیو اسپیس کے 15 فیصد صارفین ہیں۔ چین میں فیس بُک کے استعمال کا رجحان نہ کے برابر ہے۔ ہندوستان میں واٹس اپ کے ذریعہ چیاٹ کرنے والوں کا فیصد 56 ہے جبکہ فیس بُک مسینجر کا استعمال کرنے والے 28 فیصد لوگ ہیں اور اب بھی چار فیصد ایسے انٹرنیٹ صارفین ہیں جو یاہو مسینجر کا بغیر چیاٹنگ استعمال کرتے ہیں۔ چین میں 69 فیصد صارفین وی چیاٹ کے استعمال کے ذریعہ چیاٹنگ کیا کرتے ہیں جبکہ عالمی سطح پر وی چیاٹ کو 29 فیصد صارفین حاصل ہیں۔ اسی طرح 17 فیصد صارفین واٹس اپ کا استعمال کرتے ہیں جبکہ 15 فیصد صارفین کو اب بھی فیس بُک مسینجر پر اعتبار ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس کے استعمال کا رجحان صحت کے لئے مضر ثابت ہونے کے خدشات پیدا ہوچکے ہیں اور سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال آنکھوں کے علاوہ گردن و پیٹھ کے درد کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT