Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ میں وائی ایس آر کانگریس کا ریکارڈ

اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ میں وائی ایس آر کانگریس کا ریکارڈ

اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود اسمبلی اجلاس جاری رہے گا، اسپیکر اے پی اسمبلی
حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) اسمبلی اسمبلی آندھرارپدیش کے شیوا پرساد نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی جماعت نے اسمبلی سیشن کا بائیکاٹ کیا ہے ۔ وائی ایس ار کانگریس پارٹی کا یہ فیصلہ تاریخ میں ضرور تحریر کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود اسمبلی کا اجلاس قواعد کے مطابق جاری رہے گا ۔ وائی ایس ار کانگریس پارٹی نے سیاسی انحراف کرنے والے ارکان اسمبلی کے خلاف میرے فیصلے کا انتظار کئے بغیر ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں اب یہ فیصلہ عدلیہ میں پہونچ چکا ہے ۔ اب انہیں عدلیہ کے فیصلے کا انتظار ہے ۔ اس سے قبل وہ اپنی طرف سے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ۔ وہ خود وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان اسمبلی سے 10 نومبر کو شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کی اپیل کرچکے ہیں ۔ لیکن ارکان نے پارٹی کے فیصلے کا بہانہ کرتے ہوئے شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ اسمبلی اسپیکر نے کہا کہ ماضی میں سابق چیف منسٹر این ٹی آر اور جیہ للیتا بھی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرچکے تھے ۔ تاہم ان کے ارکان اسمبلی نے اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کرتے ہوئے عوامی مسائل کو موضوع بحث بنایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT