Monday , February 19 2018
Home / سیاسیات / اسمبلی انتخابات سے قبل وسندھرا راجے کو بدلنا ضروری: بی جے پی لیڈر

اسمبلی انتخابات سے قبل وسندھرا راجے کو بدلنا ضروری: بی جے پی لیڈر

کوٹا (راجستھان)۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)کوٹا راجستھان کے بی جے پی او بی سی ونگ نے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جاریہ سال منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے موجودہ چیف منسٹر وسندھرا راجے اورریاستی پارٹی سربراہ اشوک پرنامی کو تبدیل کردیا جائے۔ بی جے پی کے او بی سی ونگ کے سربراہ اشوک چودھری نے یہ مطالبہ کیا ہے جو دراصل ریاست میں حال ہی میں منعقدہ ضمنی انتخابات جس میں دو لوک سبھا اور ایک حلقہ اسمبلی پر بی جے پی کی بری طرح ناکامی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ انتخابی نتائج کے فوری بعد چودھری نے شاہ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام چیف منسٹر وسندھرا راجے کے اندازِ کارکردگی سے ناخوش ہیں حتی کہ پارٹی کارکنان بھی ان کے اندازِ کارکردگی سے بیزار نظر آرہے ہیں۔ چودھری نے پارٹی سربراہ اشوک پرنامی کو وسندھرا راجے کا غلام قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل پارٹی کو نقصان پہنچانے والا کام کررہے ہیں۔ چودھری نے مزید الزام عائد کیا کہ چیف منسٹر ریاستی بیوروکریسی کے دام فریب میں پھنس چکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT