Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / اسمبلی انتخابات میں این سی پی کی 144 نشستیں ملنی چاہئے : اجیت پوار

اسمبلی انتخابات میں این سی پی کی 144 نشستیں ملنی چاہئے : اجیت پوار

پالگھر ۔ 3 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام) : مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں این سی پی نے کانگریس کے مقابلے زائد نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ۔ لہذا اسمبلی انتخابات کے لیے بھی پارٹی اتنی ہی نشستوں پر کانگریس کے ساتھ مفاہمت کرے گی ۔ پالگھر میں گذشتہ شام پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ حالیہ لوک سبھا انتخابات کے بعد ریاست میں این سی پی کا موقف مستحکم ہوا ہے ۔ لہذا ہمیں اسمبلی انتخابات میں 144 نشستیں ملنی چاہئے جو حلیف جماعت کانگریس کے ساتھ یکساں تعداد کے مماثل ہوگی ۔ یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو صرف دو نشستوں پر کامیابی ملی تھی جب کہ این سی پی نے چار نشستوں پر قبضہ کیا تھا ۔ مسٹر پوار نے کہا کہ 2009 میں کانگریس نے بالکل اسی نوعیت کا موازنہ کرتے ہوئے زائد نشستوں پر مقابلہ کرنے کی منطق پیش کی تھی ۔

وزیر خارجہ سری لنکا کا
آئندہ ہفتے دورہ ہندوستان
نئی دہلی 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ سری لنکا مسٹر جی ایل پئیریس آئندہ ہفتے ہندوستان کا دورہ کرینگے ۔ اس موقع پر وہ وزیر خارجہ ہندوستان سشما سواراج کے ساتھ کئی اہم مسائل بشمول سری لنکا میں ٹاملوں کی فلاح و بہبود اور مچھیروں کے تعلق سے تبادلہ خیال کرینگے ۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا ‘ وزیر خارجہ کے دورہ کے تعلق سے تبادلہ خیال میں مصرورف ہیں اور بہت ممکن ہے کہ وہ جاریہ مہینے ہی ہندوستان کا دورہ کریں۔ سری لنکا کی جیلوں میں ہندوستانی مچھیروں کے تعلق سے انہوں نے کہا کہ فی الحال وہاں 175 مچھیروں کو نئی حکومت کے قیام کے بعد سے رہا کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بھی کچھ کم تعداد میں مچھیرے سری لنکا کی جیل میں قید ہیں ۔ ان کی بحفاظت رہائی کیلئے ہندوستانی سفارتخانہ کی جانب سے سری لنکا کے حکام کے ساتھ مشاورت جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT