Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / اسمبلی انتخابات میں شیوسینا سے اتحاد کرنے شردپوار تیار تھے:جوشی

اسمبلی انتخابات میں شیوسینا سے اتحاد کرنے شردپوار تیار تھے:جوشی

ممبئی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے سینئر لیڈر منوہر جوشی نے آج دعویٰ کیاکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار مہاراشٹرا میں گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران اُن کی پارٹی سے اتحاد کرنے کے لئے تیار تھے۔ لوک سبھا کے سابق اسپیکر منوہر جوشی نے بتایا کہ 2009 ء ریاستی اسمبلی انتخابات میں شردپوار نے شیوسینا کے ساتھ اتحاد کرنے اپنی

ممبئی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا کے سینئر لیڈر منوہر جوشی نے آج دعویٰ کیاکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار مہاراشٹرا میں گزشتہ اسمبلی انتخابات کے دوران اُن کی پارٹی سے اتحاد کرنے کے لئے تیار تھے۔ لوک سبھا کے سابق اسپیکر منوہر جوشی نے بتایا کہ 2009 ء ریاستی اسمبلی انتخابات میں شردپوار نے شیوسینا کے ساتھ اتحاد کرنے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا اِس اتحاد کی پہل شردپوار نے کی تھی یا شیوسینا نے، جوشی نے جواب دیا کہ انھیں کچھ یاد نہیں البتہ مجھ سے اودھو ٹھاکرے نے کہا تھا کہ وہ شردپوار سے بات کریں، جس پر میں نے بات کی تھی۔ بعدازاں شردپوار نے اِس اتحاد کی حمایت بھی کی تھی لیکن بعد میں وہ منحرف ہوگئے۔ منوہر جوشی کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے این سی پی ترجمان نواب ملک نے کہاکہ منوہر جوشی کا اب شیوسینا میں اب کوئی مقام نہیں ہے، اِنھیں راجیہ سبھا اور لوک سبھا ٹکٹوں سے محروم کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT