Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے پپو یادو کا اعلان

اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہ کرنے پپو یادو کا اعلان

نئی دہلی ۔ 16 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) راشٹریہ جنتا دل سے خارج کردہ رکن پارلیمنٹ مسٹر پپو یادو نے آج ایک حیرت انگیز قدم اٹھاتے ہوئے یہ اشارہ دیا کہ ان کی پارٹی بہار اسمبلی انتخابات میں مقابلہ نہیں کرے گی اور بتایا کہ ریاست کو نتیش کمار اور لالو پرساد کے چنگل سے آزاد کردینے کیلئے وہ مشکل فیصلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جن ادھیکار پارٹی کی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل پٹنہ میں منعقد ہوگا جس میں انتخابی مقابلہ کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا تاہم انہوں نے یہ بھی اشارہ دیا کہ ان کی پارٹی سماج وادی پارٹی اور این سی پی اتحاد میں شامل ہوسکتی ہے۔ پپو یادو نے ریاستی چیف منسٹر اور لالو پرساد یادو کو انتہائی بدعنوان قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان لیڈروں نے مسلمانوں کے ساتھ دغا بازی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کے مقابلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT