Wednesday , September 19 2018
Home / سیاسیات / اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور این سی پی کا صفایا ہوگا:شیوسینا

اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور این سی پی کا صفایا ہوگا:شیوسینا

ممبئی ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹرا کے آنے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس اور این سی پی کے درمیان نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر ہورہی بات چیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ان دونوں پارٹیوں کا صفایا ہونا یقینی ہے۔ شیوسینا نے اپنے ادارتی ترجمان اخبار سامنا میں لکھا ہے کہ دونوں پارٹیاں آ

ممبئی ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام)مہاراشٹرا کے آنے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس اور این سی پی کے درمیان نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر ہورہی بات چیت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیوسینا نے آج کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ان دونوں پارٹیوں کا صفایا ہونا یقینی ہے۔ شیوسینا نے اپنے ادارتی ترجمان اخبار سامنا میں لکھا ہے کہ دونوں پارٹیاں آنے والے انتخابات کیلئے نشستوں کی تقسیم پر لڑ رہی ہیںاور یہ کہہ رہی ہیں کہ وہ اتحاد کے بغیر بھی انتخابات جیت سکتے ہیں لیکن ان دونوں پارٹیوں کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چاہے یہ اتحاد کے ساتھ لڑیں یا تنہا مقابلہ کریں۔بہار کی ضمنی چناؤ میں سیکولر اتحاد کی کامیابی کے بعد شیوسینا چوکس ہوچکی ہے

بی جے پی کے بزرگ قائدین کو نظر انداز نہیں کیا گیا:چوان
بنگلور ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوان نے آج اس خیال کو مسترد کردیا کہ بی جے پی نے اپنے سینئر اور بانی قائدین اٹل بہاری واجپائی ، ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کو پارلیمانی بورڈ سے خارج کر کے نظر انداز کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان سینئر قائدین کے نظریات اور فلسفیانہ تجربہ پارٹی کیلئے اہمیت رکھتا ہے، انہیں نظرانداز کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

TOPPOPULARRECENT