Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی اور قانون ساز کونسل اقلیتی بہبود کمیٹی کا دورہ ورنگل

اسمبلی اور قانون ساز کونسل اقلیتی بہبود کمیٹی کا دورہ ورنگل

حیدرآباد۔16 ستمبر (سیاست نیوز) اسمبلی اور قانون ساز کونسل کی اقلیتی بہبود کمیٹی 21 ستمبر کو ورنگل کا دورہ کرے گی اور وہاں اوقافی جائیدادوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ سکریٹری اسٹیٹ لیجسلیچر ڈاکٹر وی نرسمہا چاریولو کے مطابق 21 ستمبر کی صبح 9 بجے کمیٹی کے ارکان اسمبلی سے روانہ ہوں گے۔ صبح 9:30 بجے عنبر پیٹ میں عثمانیہ ماڈل اسکول کا دورہ کریں گے۔ دیڑھ بجے دن کمیٹی کے ارکان ورنگل میں اوقافی جائیدادوں کا معائنہ کریں گے۔ 3 بجے سہ پہر کمیٹی کے ارکان ضلع کلکٹر اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور مختلف بھلائی اسکیمات پر عمل آوری پر بات چیت کریں گے۔ کمیٹی 4 بجے شام ورنگل سے روانہ ہوگی اور 7 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔ کمیٹی کے صدرنشین رکن اسمبلی عامر شکیل نے بتایا کہ کمیٹی نے مختلف اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے اوقافی جائیدادوں کا برسر موقع جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ جاریہ اراضی سروے میں اوقافی اراضیات کو شامل کرنے کیلئے ضلع کلکٹرس سے بات چیت کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT