Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی بجٹ سیشن کے ایام میں اضافہ کرنے سی پی آئی کا مطالبہ

اسمبلی بجٹ سیشن کے ایام میں اضافہ کرنے سی پی آئی کا مطالبہ

حیدرآباد /11 مارچ ( این ایس ایس ) اسمبلی بجٹ سیشن کے ایام میں اضافہ کرنے کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے سی پی آئی کے واحد لیڈر آر رویندر کمار نے الزام عائد کیا کہ یہ حکومت اسمبلی کی کارروائی صرف اپنی مرضی کو پورا کرنے کیلئے طلب کیا ہے۔ اسمبلی میڈیا پوائنٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بزنس اڈوائزری کمیٹی اجلاس کے بعد کہا کہ حکمراں پارٹی کی یہ زیادتی ہے کہ اس نے اسمبلی کارروائی چلانے کے روایت کو توڑا ہے ۔ حکومت وقفہ سوالات اور وقفہ صفر کے بعد ہی تحریک التواء پیش کرنے سے پہلے ایوان کی کارروائی ملتوی کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT