Wednesday , April 25 2018
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی حلقوں کیلئے تلنگانہ پردیش کانگریس کے ارکان کا انتخاب

اسمبلی حلقوں کیلئے تلنگانہ پردیش کانگریس کے ارکان کا انتخاب

حیدرآباد ۔26مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے 119اسمبلی حلقوں کیلئے ہر اسمبلی حلقہ سے دو جملہ 238تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ جس میں 14 مسلم ارکان شامل ہیں ۔ 2014ء میں اسمبلی اور پارلیمنٹ کے انتخابات میں حصہ لینے والے تقریباً کانگریس کے امیدواروں کو ٹی پی سی سی کارکن نامزد کیاہے ۔ کانگریس ہائی کمان نے جنوری سے انتخابی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ ہر اسمبلی کے دو بلاکس سے پردیش کانگریس کمیٹی کے ارکان کو نامزد کیا گیا ہے ۔ انہیں صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے انتخاب کیلئے ووٹ دینے کا حق ہوتاہ ے ۔ ضلع نظام آباد سے محمد علی شبیر( کاماریڈی ) ‘ محمد عیسی نظام آباد( اربن)‘ طاہر بن حمدان ( ڈچپلی ) ‘ محمد مقصود احمد ( اکبر باغ) ‘ شیخ عبداللہ سہیل ( ونائیک نگر کالونی ) ‘ سید عظمت اللہ حسینی ( لنگر حوض) ‘ ایم اے خان ( پرانا پل) ‘ محمد خواجہ فخر الدین ( آئی ایس سدن) ‘ عابد رسول خان ( فہرست میں بلاک کا نام درج نہیں ہے ) ‘ طاہر پاشاہ ( مدور ) ‘ عبیداللہ کوتوال ( محبوب نگرI) ‘ محمد سی نظام پاشاہ ( اتماکور) ‘ محمد بابر علی خان ( شادنگر ) ‘ ایس کے جانی ( ایلندو) شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT