Tuesday , December 18 2018

اسمبلی حلقہ سرسلہ کو مثالی علاقہ بنایا جائیگا

سرسلہ ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرسلہ حلقہ اسمبلی کو ریاست میں اول مقام و مثالی حلقہ کی حیثیت سے تشکیل دینے کیلئے کوشش کی جائیگی ۔ ریاستی پنچایت راج آئی ٹی محکمہ کے وزیرکے تاراکا راماراؤ نے چہارشنبہ کو سرسلہ منڈل پریشڈ میٹنگ ہال میں سرسلہ حلقہ اسمبلی کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی

سرسلہ ۔ 19 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرسلہ حلقہ اسمبلی کو ریاست میں اول مقام و مثالی حلقہ کی حیثیت سے تشکیل دینے کیلئے کوشش کی جائیگی ۔ ریاستی پنچایت راج آئی ٹی محکمہ کے وزیرکے تاراکا راماراؤ نے چہارشنبہ کو سرسلہ منڈل پریشڈ میٹنگ ہال میں سرسلہ حلقہ اسمبلی کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی امیدوں کے مطابق خدمات انجام دی جائیں گی ۔ آنے والے 5 سالوں میں سرسلہ کی عوام کے معیار زندگی کے فروغ کیلئے کوشش کی جائیگی ۔ ملازمین سرکاری ترقیاتی بہبودی اسکیمات کی عمل آوری میں خدمت کے جذبہ کے ساتھ فرائض انجام دیں ۔ مکمل تعاون صلاح و مشورہ حکومت کو دینے کی خواہش کی ، سرسلہ بچھڑا علاقہ ہے یہاں سے آنے والے تجاویز کو ترجیح دیکر منظوری دینے عہدیداران سے خواہش کی ۔ اس موقع پر سرسلہ مستقر میں ایک گیسٹ ہاوز میٹنگ ہال کے ساتھ تعمیر کرنے کیلئے تجاویز دینے پر فوری منظوری دی جائیگی ۔ سرسلہ حلقہ اسمبلی کے احاطہ میں 92 گرام پنچایت کے احاطہ میں ہر گھر کو نل کنکشن کے علاوہ ہر روز پانی کی سربراہی کیلئے بہتر پلان تیار کر کے تجاویز داخل کرنے عہدیداروں کو حکم دیا ۔ اس جائزہ اجلاس میں ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا ، انجینئر انچیف سبرامنیم شاستری ، چکراپانی ، و دیگر نے شرکت کی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT