Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / اسمبلی دھماکہ معاملہ، پاؤڈر کے سلسلے میں اسرار برقرار

اسمبلی دھماکہ معاملہ، پاؤڈر کے سلسلے میں اسرار برقرار

لکھنؤ18جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کی حکومت نے گزشتہ 12 جولائی کو ریاستی اسمبلی میں ملے سفید پاؤڈر کے دھماکہ خیز پی ای ٹی این نہ ہونے سے متعلق آ رہی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے تحقیقات کیلئے آگرہ فارنسک لیب بھیجا ہی نہیں گیا۔سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ لکھنؤ کی فارنسک لیب کی ابتدائی تحقیقات میں اس پاؤڈر کے طاقتور دھماکہ خیز مواد پی ای ٹی این ہونے کی تصدیق ہوئی تھی لیکن حتمی رپورٹ آنا باقی ہے ۔ اسی دوران، خبریں آنے لگیں کہ پاؤڈر آگرہ کی فارنسک لیب میں جانچ کیلئے بھیجا گیا ‘جہاں اس کے پی ای ٹی این ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جب پاؤڈر جانچ کے لیے آگرہ بھیجا ہی نہیں گیا تو رپورٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے ) بھی کر رہی ہے ۔ وہ اپنی سطح پر دہلی کی جدید ترین لیب میں اس کی جانچ کروا سکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT