Monday , July 16 2018
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی سرمائی اجلاس عوامی نکتہ نظر سے بامقصد و کامیاب

اسمبلی سرمائی اجلاس عوامی نکتہ نظر سے بامقصد و کامیاب

کانگریس کو عوامی مسائل سے عدم دلچسپی ، گورنمنٹ چیف وہپ کے ایشور کا میڈیا سے خطاب
حیدرآباد۔ 18 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹریہ سمیتی نے آج اسمبلی کے سرمائی اجلاس کو بامقصد قرار دیا اور کہا کہ 16 روزہ اجلاس میں مختلف عوامی مسائل پر مباحث ہوئے اور حکومت نے تفصیلی جواب دیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے گورنمنٹ چیف وہپ کے ایشور اور وہپس جی مہیندر ریڈی، این اوڑیلو اور گمپا گووردھن نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے عوامی مسائل سے فرار کا راستہ اختیار کیا۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ اجلاس کے آغاز پر چیف منسٹر نے 50 دن تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا لیکن کانگریس قائدین اس کے لیے تیار نہیں تھے۔ اجلاس کے پہلے ہی دن اسمبلی کے گھیرائو کی کوشش کی گئی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کانگریس کو عوامی مسائل پر مباحث سے دلچسپی نہیں تھی۔ ایشور نے کہا کہ سابق میں جب کبھی اسمبلی اجلاس منعقد ہوئے انتہائی محدود ایام کے لیے کارروائی چلائی گئی جبکہ ٹی آر ایس نے سرمائی اجلاس کو 16 دن تک جاری رکھا اور ہر عوامی مسائل پر بحث کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے سرمائی اجلاس کو عوامی نکتہ نظر سے کامیاب قرار دیا اور کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو نے کئی اہم فیصلوں کا ایوان میں اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوامی مسائل پر اپوزیشن تعمیری تجاویز حاصل کرنے کے مقصد سے اجلاس کو طوالت دی لیکن کانگریس کا رویہ مایوس کن رہا۔ کانگریس نے ہر مسئلہ پر تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کی اور عوامی مسائل سے راہ فرار اختیار کی۔ انہوں نے کہا کہ 11 مختلف اہم مسائل پر مباحث ہوئے اور حکومت نے اپوزیشن کے ہر سوال کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اسمبلی کی کارروائی سے خوش اور مطمئن ہیں لیکن اپوزیشن تنقید کے ذریعہ عدم کارکردگی کو ثابت کررہی ہے۔ ایشور نے کہا کہ ایک بھی مسئلہ پر اپوزیشن نے حکومت کے لیے قابل قبول تجاویز پیش نہیں کیں۔ ٹی آر ایس قائدین نے الزام عائد کیا کہ کانگریس اور بی جے پی قائدین پارٹی میں اپنی برتری کیلئے آپس میں دست و گریبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں کانگریس پارٹی کے داخلی اختلافات کھل کر سامنے آچکے ہیں۔ ایوان میں قائد اپوزیشن اور ڈپٹی لیڈر کی موجودگی میں ایک عام رکن نے پارٹی کے اسمبلی سے واک آئوٹ کا اعلان کردیا۔ عام طور پر پارٹی فلور لیڈر کی جانب سے یہ اعلان کیا جاتا ہے۔

نظام حکومت کی بار بار ستائش کرنے پر چیف منسٹر پر بی جے پی کی تنقید
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسمبلی میں بی جے پی قائد ایوان جی کشن ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ایوان کی کارروائی کو سنجیدگی سے نہیں چلایا جب کہ ایوان میں وزراء کو ہمیشہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی شان میں قصیدہ خوانی کرتے ہوئے دیکھا گیا تو چیف منسٹر نے نظام حکومت کی ستائش کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی ۔۔

TOPPOPULARRECENT