Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی سیشن : ارکان کی غیر حاضری کا سدارامیا نے نوٹ لیا

اسمبلی سیشن : ارکان کی غیر حاضری کا سدارامیا نے نوٹ لیا

بیلگاوی 15نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے وزیراعلی سدارامیا نے سورنا ودھانا سدھا میں منعقدہ اسمبلی کے سرمائی سیشن سے کئی وزراء اور کانگریس کے ارکان اسمبلی کی غیر حاضری پر شدید اعتراض کیا حالانکہ پارٹی نے ان کی حاضری کے لئے وہپ جاری کرتے ہوئے بامعنی مباحث میں حصہ لینے پر زور دیا تھا۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی (سی ایل پی ) کی یہاں میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ریاست میں آئندہ سال انتخابات سے پہلے بیلگاوی میں ان کی حکومت کے مقننہ کا یہ آخری سیشن ہے اور یہ سمجھ نہیں پارہے ہیں کہ اس سیشن سے کئی ارکان اسمبلی کی غیرحاضری کا کیا مسئلہ ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اپنا مسئلہ مجھے بتایئے ۔ میں اسے حل کروں گا۔

TOPPOPULARRECENT