Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی مختصر بجٹ سیشن کا 10 فروری سے آغاز

اسمبلی مختصر بجٹ سیشن کا 10 فروری سے آغاز

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی قانون ساز اسمبلی و ریاستی کونسل کے مختصر مدتی بجٹ سیشن کا 10 فروری سے آغاز ہوگا ۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ بجٹ اجلاس صرف چار تا 5 یوم کا ہوگا کیوں کہ ریاستی وزیر فینانس مسٹر اے رام نارائن ریڈی 10 فروری کو دس بجکر آٹھ منٹ پر علی الحساب بجٹ ایوان میں پیش کریں گے ۔ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے باوثوق ذر

حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ریاستی قانون ساز اسمبلی و ریاستی کونسل کے مختصر مدتی بجٹ سیشن کا 10 فروری سے آغاز ہوگا ۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ بجٹ اجلاس صرف چار تا 5 یوم کا ہوگا کیوں کہ ریاستی وزیر فینانس مسٹر اے رام نارائن ریڈی 10 فروری کو دس بجکر آٹھ منٹ پر علی الحساب بجٹ ایوان میں پیش کریں گے ۔ ریاستی قانون ساز اسمبلی کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاستی قانون ساز کونسل میں وزیر فینانس کی جانب سے نامزد کئے جانے والے کوئی اور ووٹ آن اکاونٹ پیش کریں گے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ 10 فروری کو اسمبلی اور کونسل کے بجٹ سیشن کا آغاز ہونے سے قبل ریاستی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ اور کابینہ کے اجلاس میں ووٹ آن اکاونٹ بجٹ کو منظوری دئیے جانے کے فوری بعد وزیر فینانس مسٹر اے رام نارائن ریڈی ریاستی اسمبلی میں مذکورہ وقت پر اپنا ووٹ آن اکاونٹ بجٹ پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT