Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی میں عمارتوں کی تقسیم کا مسئلہ دوستانہ طور پر حل کرلیا جائے گا : اسپیکر

اسمبلی میں عمارتوں کی تقسیم کا مسئلہ دوستانہ طور پر حل کرلیا جائے گا : اسپیکر

حیدرآباد /15 اگست ( این ایس ایس ) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی کا 18 اگست سے بجٹ سیشن شروع ہورہا ہے۔ تلنگانہ لیجسلیٹیو اسپیکر مدھو سُدھن چاری نے کہا کہ وہ اسمبلی میں عمارتوں کو مختص کرنے سے متعلق اگر کوئی مسئلہ ہوتو اُسے دوستانہ طور پر حل کرلیا جائے گا ۔ آج صبح تلنگانہ اور آندھراپردیش اسپیکرس کے اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مدھو سُدھن نے کہا کہ اسمبلی میں آرسی بھون تلنگانہ کو مختص کیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ لیجسلیچر بلڈنگ کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ دونوں ریاستوں کی اسمبلیوں کے اسپیکرس نے قدیم اسمبلی عمارت میں بعض سیکشن آفیسرس پر مفاہمت کرلی ہے ۔ انہیں دونوں ریاستیں مشترکہ مقام کے طور پر استعمال کریں گی ۔ اس سلسلے میں اور ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا ۔ آندھراپردیش اسمبلی کے اسپیکر کے شیوا پرشاد راؤ نے کہا کہ دونوں ریاستوں کے اسپیکرس کسی بھی مسئلہ کا دوستانہ حل تلاش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT