Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی میں وقفہ صفر موضوع بحث ، دو سال سے کوئی جواب نہیں: کشن ریڈی

اسمبلی میں وقفہ صفر موضوع بحث ، دو سال سے کوئی جواب نہیں: کشن ریڈی

حیدرآباد۔26 ڈسمبر (سیاست نیوز) بی جے پی کے فلور لیڈر جی کشن ریڈی نے آج اسمبلی کے وقفہ صفر کو وقفہ صفر میں موضوع بحث بنادیا اور اپوزیشن کے جذبات کی ترجمانی کی۔ کشن ریڈی نے کہا کہ اسمبلی قواعد کے مطابق وقفہ صفر میں اٹھائے جانے والے مسائل کا متعلقہ وزیر کی جانب سے مقررہ مدت میں رکن کو جواب روانہ کیا جاتا ہے لیکن گزشتہ دو برسوں سے حکومت کی جانب سے ایک بھی رکن کو وقفہ صفر کا جواب روانہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت کی جانب سے کوئی جواب ہی نہیں ملتا تو پھر اسمبلی میں عوامی مسائل کو وقفہ صفر میں موضوع بحث بنانا لاحاصل ہوگا۔ انہوں نے اسپیکر مدھوسودن چاری سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلہ کا جائزہ لیں اور ایسے وزراء جو وقفہ صفر کے جوابات روانہ نہیں کرتے انہیں اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے سے روک دیا جائے۔ کشن ریڈی کی اس تجویز پر اپوزیشن کے دیگر ارکان نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا کیوں کہ دیگر ارکان کے ساتھ بھی وقفہ صفر کا یہی معاملہ درپیش ہے۔ اسپیکر مدھوسودن چاری نے ایوان کو تیقن دیا کہ وہ اس مسئلہ کا جائزہ لیں گے اور وقفہ صفر کے جوابات کو یقینی بنائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT