اسمبلی میں چھ محکمہ جات کے مطالبات زر کی پیشکشی

￿حیدرآباد۔/14نومبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے اسمبلی میں آج 6 مختلف محکمہ جات کے مطالبات زر پیش کئے ہیں۔ محکمہ جات اقلیتی بہبود، بہبودی پسماندہ طبقات، سماجی بہبود، قبائیلی بہبود، ہاؤزنگ اور بہبودی خواتین و اطفال کے مطالبات زر پیش کئے گئے۔ چیف منسٹر کی جانب سے وزیر پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے مطالبات زر پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اقلیتی بہ

￿حیدرآباد۔/14نومبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے اسمبلی میں آج 6 مختلف محکمہ جات کے مطالبات زر پیش کئے ہیں۔ محکمہ جات اقلیتی بہبود، بہبودی پسماندہ طبقات، سماجی بہبود، قبائیلی بہبود، ہاؤزنگ اور بہبودی خواتین و اطفال کے مطالبات زر پیش کئے گئے۔ چیف منسٹر کی جانب سے وزیر پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے مطالبات زر پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اقلیتی بہبود کیلئے مالیاتی سال 2014-15میں 1033 کروڑ 87لاکھ 54ہزار روپئے مختص کئے گئے ہیں جس میں منصوبہ جاتی مصارف اور اسکیمات پر عمل آوری کیلئے 1030کروڑ روپئے مختص کئے گئے جبکہ غیر منصوبہ جاتی مصارف کے تحت 3کروڑ 87لاکھ 54ہزار روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت نے مطالبات زر میں بتایا کہ تلنگانہ میں اقلیتوں کی آبادی 43.10لاکھ ہے جو مجموعی آبادی کا 14فیصد ہے۔ حکومت نے مختلف اقلیتی اداروں اور ان کے تحت عمل کی جارہی اسکیمات کیلئے مختص کردہ بجٹ کی تفصیلات پیش کی۔ تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن کیلئے92کروڑ، اقلیتی طلبہ کی اسکالر شپ کیلئے 100کروڑ، طلبہ کی مالیاتی امداد کے تحت 400کروڑ، رہائشی اسکول برائے اقلیتی طالبات کیلئے 20کروڑ، ہاسٹلس اور رہائشی اسکولس کی تعمیر کیلئے 51کروڑ، اجتماعی شادیوں کیلئے 5 کروڑ، شادی مبارک اسکیم کیلئے 100کروڑ، بینک سے مربوط سبسیڈی کی اسکیم پر عمل آوری کیلئے 76کروڑ، قبرستانوں اور گرجا گھروں کی تعمیر و نگہداشت کیلئے ایک کروڑ، یروشلم کی زیارت پر سبسیڈی کیلئے 2کروڑ، تلنگانہ وقف بورڈ کو 53کروڑ، تلنگانہ اردو اکیڈیمی کیلئے 12کروڑ، اردو گھر؍ شادی خانوں کی تعمیر کیلئے 10کروڑ، دائرۃ المعارف العثمانیہ کیلئے 2کروڑ، حج کمیٹی کیلئے 2کروڑ اور سروے کمشنر برائے وقف کیلئے 11کروڑ روپئے مختص کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT