Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر کانگریس پر کے ٹی راما راؤ کی تنقید

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر کانگریس پر کے ٹی راما راؤ کی تنقید

حیدرآباد 4 اکٹوبر ( این ایس ایس ) ریاستی وزیر پنچایت راج و انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے اسمبلی میں کسانوں کے مسئلہ پر ہنگامہ آرائی کیلئے اصل اپوزیشن پارٹی کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ میدک ضلع کے کلہیر گاوں میں قرض کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے الزام عائد کیا کہ سینئر کانگریس لیڈر کے جانا ریڈی نے کسانوں کے مسائل پر حکومت کو کوئی خاص تجاویز پیش نہیں کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ کانگریس پارٹی اس مسئلہ پر کچھ تعمیراتی تجاویز پیش کریگی تاہم اس نے ایسا نہیں کیا ہے اور صرف حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے بیشتر مسائل کیلئے سابقہ حکومت ذمہ دار ہے اور اس نے کوئی بنیادی سہولتیں انہیں فراہم نہیں کی ہیں۔ کانگریس نے چھ دہوں تک اپنے اقتدار میں کچھ بھی نہیں کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT