Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی نشستوں میں اضافہ کو مرکزی منظوری یقینی: کویتا

اسمبلی نشستوں میں اضافہ کو مرکزی منظوری یقینی: کویتا

حیدرآباد /19 اگست ( پی ٹی آئی ) نظام آباد کی ٹی آر ایس رکن لوک سبھا کلواکنٹلہ کویتا نے آج اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ مرکزی حکومت آندھراپردیش اور تلنگانہ کی اسمبلی نشستوں کی تعداد میں اضافہ کو منظوری دے دی گی اور اس اقدام کیلئے دستور میں نہیں بلکہ صرف 2014 کے آندھراپردیش تنظیم جدید قانون میں ترمیم کی ضرورت ہوگی ۔ مرکزی مملکتی وزیر داخلہ ہنس راج اہیر نے گذشتہ پارلیمانی اجلاس میں کہا تھا کہ (نشستوں کی تعداد میں اضافہ کی ) ایسا کوئی تجویز مرکز کے زیر غور نہیں اور یہ بھی کہا تھا کہ وزارت قانون کی طرف سے اس ضمن میں رائے کی طلب پر اٹارنی جنرل نے نفی میں جواب دیا تھا ۔ کویتا نے کہا کہ ’’ وزیر موصوف نے ابتداء میں یہ سمجھا تھا کہ غالباً دستور میں ترمیم درکار ہوگی لیکن ہم نے انہیں وضاحت کے ساتھ بیان کیا کہ اس کیلئے محض تنظیم جدید قانون میں ترمیم درکار ہے جو لوک سبھا میں بی جے پی کو حاصل بھاری اکثریت کے پیش نظر نہایت آسان عمل ہوسکتا ہے ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کلواکنٹلہ چندرا شیکھر راؤ کی دختر کویتا نے مزید کہا کہ ’’ ہم چاہتے ہیں کہ تلنگانہ اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے ۔ ہم اپنے اضلاع اور ریونیو ڈیویژنوں کی تنظیم جدید کر رہے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ بنیادی طور پر انتظامی مقاصد کیلئے یہ تنظیم جدید کی جانی چاہئے ‘‘ ۔ آندھراپردیش کو خصوصی پیاکیج سے متعلق ایک سوال پر کویتا نے جواب دیا کہ مجھے آندھرا سے تقابل کرنے کی کیا ضرورت ہے ؟‘‘۔

TOPPOPULARRECENT