Monday , May 28 2018
Home / شہر کی خبریں / اسمبلی و کونسل اجلاس میں چیف منسٹر کے بعد محمد علی شبیر کو عوامی مسائل زیادہ اظہار خیال کا اعزاز

اسمبلی و کونسل اجلاس میں چیف منسٹر کے بعد محمد علی شبیر کو عوامی مسائل زیادہ اظہار خیال کا اعزاز

۔16 دن کے اجلاس کی تفصیلات کی اجرائی ، کے چندر شیکھر راؤ کونسل میں ایک دن بھی شرکت نہیں کی
حیدرآباد ۔22۔ نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسمبلی اور کونسل کے سرمائی اجلاس میں جو 16 دن تک جاری رہا ، چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے بعد قائد اپوزیشن کونسل محمد علی شبیر کو عوامی مسائل پر سب سے زیادہ اظہار خیال کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ مقننہ کی جانب سے دونوں ایوانوں میں چیف منسٹر ، قائد اپوزیشن اور فلور لیڈر کی جانب سے کی گئی تقاریر کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ چیف منسٹر نے 16 دنوں قانون ساز کونسل کے اجلاس میں ایک دن بھی شرکت نہیں کی۔ انہوں نے صرف اسمبلی تک خود کو محدود رکھا۔ چیف منسٹر نے قانون ساز اسمبلی میں جملہ 8 گھنٹے 55 منٹ کا وقت لیتے ہوئے مختلف موضوعات پر تقاریر کی۔ ان کے بعد قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر دوسرے نمبر پر رہے، جنہوں نے 5 گھنٹے 14 منٹ تک ایوان میں مختلف مسائل پر اظہار خیال کیا۔ مجلس کے فلور لیڈر کو تیسرا مقام حاصل ہوا جنہوں نے 3 گھنٹے 48 منٹ کا وقت لیا۔ بی جے پی فلور لیڈر کشن ریڈی نے 2 گھنٹے 46 منٹ کا وقت لیا جبکہ سی پی آئی فلور لیڈر نے صرف 9 سکنڈ اور سی پی ایم کے فلور لیڈر نے ایک گھنٹہ 56 منٹ مختلف موضوعات اٹھائے۔ تلگو دیشم کے فلور لیڈر نے 16 دن کے اجلاس میں ایک بار بھی اظہار خیال نہیں کیا۔ اسمبلی میں چیف منسٹر اور وزراء نے جملہ 25 گھنٹے اور 38 منٹ تقاریر کیں۔ ٹی آر ایس نے 13 گھنٹے 27 منٹ ، کانگریس 12 گھنٹے 22 منٹ ، مجلس 5 گھنٹے 25 منٹ ، بی جے پی 7 گھنٹے 5 منٹ، تلگو دیشم 3 گھنٹے 17 منٹ ، سی پی آئی 9 سکنڈ، سی پی ایم ایک گھنٹہ 56 منٹ اور نامزد رکن نے 6 سکنڈ اظہار خیال کیا۔ قانون ساز کونسل میں قائد ایوان چندر شیکھر راؤ ایک دن بھی نہیں آئے ، لہذا وہاں ان کے حصہ میں صفر آیا۔ قائد اپوزیشن محمد علی شبیر 5 گھنٹے 14 منٹ ، فلور لیڈر مجلس ایک گھنٹہ 30 منٹ ، فلور لیڈر بی جے پی 2 گھنٹے 41 منٹ اور فلور لیڈر پی آر ٹی یو نے 32 منٹ اظہار خیال کیا۔ کونسل میں ٹی آر ایس ارکان نے 29 گھنٹے 3 منٹ تقاریر کی جبکہ کانگریس ارکان 11 گھنٹے 30 منٹ ، مجلس ایک گھنٹہ 30 ، بی جے پی 2 گھنٹے 41 منٹ ، پی آر ٹی یو 42 منٹ اور نامزد ارکان نے 4 گھنٹے 52 منٹ تقاریر کی۔

TOPPOPULARRECENT