Sunday , December 17 2017
Home / سیاسیات / اسمبلی و کونسل سرمائی سیشن کا آج آغاز ، سکیورٹی انتظامات

اسمبلی و کونسل سرمائی سیشن کا آج آغاز ، سکیورٹی انتظامات

حیدرآباد۔ 26 اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل کا سرمائی سیشن 27 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے۔ اس موقع پر پولیس نے موثر سکیورٹی انتظامات کئے ہیں۔ اسمبلی عمارت کے چار کیلومیٹر کے احاطہ میں دھرنا، احتجاج اور عوامی جلسوں پر امتناع عائد کیا گیا ہے۔ سرمائی سیشن کے سلسلے میں 3,000 پولیس عملہ متعین کیا جارہا ہے۔اسمبلی اور کونسل کے احاطہ میں مجاز افراد کو ہی داخلے کی اجازت رہے گی ۔ عوام سے بھی خواہش کی گئی ہے کہ وہ امتناعی احکامات کی پابندی کریں ۔ اگر کوئی شخص یا گروپ خلاف ورزی کا مرتکب پائے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر پولیس ایم مہیندر ریڈی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو اس ضمن میں ضروری ہدایات دی تاکہ سرمائی سیشن کا پرامن انعقاد یقینی ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT